بدھ , 26 اگست , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پاک افغان امن کو درپیش کٹھن رکاوٹیں

4 مہینے پہلے
A A
Pak Afghan Peace- A long way to go
Share on Facebookwhatsapp

از: سہیل شہریار
رواں ماہ کے آغازپر چین کی ثالثی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان اورمچی میں ہونے والے مزاکرات کوفریقین اور ثالث ملک کی جانب سے خوش آئند اور مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر پاکستان میں دہشتگری کے واقعات تا حال جاری ہیں اور صرف اپریل کے مہینے میں افغانستان میں موجود فتنہ الخوارج اور فتنہ الہند کی جانب سے خیبر پختونجوا اور بلوچستان میں نصف درجن کاروائیاں کی جا چکی ہیں۔
حکومت اور افواج پاکستان یہ واضح کر چکے ہیں کہ جب تک ان مذموم کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور افغان طالبا ن بین الاقوامی سطح پر دہشتگرد قرار دی گئی ان بھارت کی سرپرستی میں کام کرنے والیدہشتگرد تنظیموں کے خلاف مؤثر اور قابل تصدیق کاروائی نہیں کرتے تو پاکستان بھی دہشتگردوں کے خلاف افغانستان کے اندر آپریشن غضب للحق جاری رکھے گا۔البتہ چینی دوستوںکی ایما پروقتی طور پر افغانستان کے اندر کاروائیوں کا سلسلہ روک دیا گیا ہے۔تہم افغانستان سے مثبت جواب نہ آیا تو آپریشن غضب للحق کو دوبارہ پوری شدت سے شروع کر دیا جائے گا۔


قبل ازیں چین کی ثالثی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان اپریل کے شروع میں افسروں کی سطح کے سات روزہ تفصیلی مزاکرات کا اورمچی میں انعقاد ہوا۔ان مزاکرات کے اختتام پر چین کی وزارتِ خارجہ کی طرف سے ایک پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ افغانستان اور پاکستان گذشتہ سال اکتوبر میں شروع ہونے والی کشیدگی کا جامع حل تلاش کرنے پر متفق ہوئے ہیں۔ چینی وزارت خارجہ نے دہشت گردی کو دونوں ممالک کے تعلقات میں بنیادی مسئلہ قرار دیا ہے۔ ۔ عبوری افغان حکومت کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا کہ مزاکرات مثبت رہے ۔فریقین کے درمیان چند امور پر اختلافات ہیں مگر یہ بات چیت جاری رکھنے کی راہ میں حائل نہیں ہونگے۔ جبکہ پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی کا کہنا تھاکہ پاکستان مسائل کے حل کے لئے مزاکرات پر یقین رکھتا ہے اور اسی جذبے کے تحت ہمارے وفد نے اورمچی مزاکرات میں حصہ لیا۔ تاہم پاکستان اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے کہ افغان طالبان اپنے ملک سے پاکستان کے اندر دہشتگردی کے خاتمے کو یقینی بنائیں۔
مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ بھارت کی پشت پناہی سے پاکستان میں امن کی دشمن کاروائیوں کا سلسلہ تاحال نہیں تھم سکا۔ اور 8اپریل کے بعد سے اب تک کے پی کے اور بلوچستان میں دہشتگردی کے چار واقعات رونما ہو چکے ہیں۔جن میں تازہ واقعہ میں انگور اڈہ زلول خیل میں افغان سرحد کے پار سے فائرنگ میں سول آبدی کو نشانہ بنایا گیا۔ اسکے جواب میں پاک فوج کی بروقت کارروائی کے دوران افغان فوج کی متعدد پوسٹیں تباہ کر دی گئیں۔
اگرچہ اپریل کے شروع میں ہونے والےاورمچی مزاکرات میںتینوں ممالک نےان کو اگلے مرحلے میں جاری رکھنے اور اس سلسلے میں رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا تھا۔ مگر افغان طالبان کے طرز عمل سے لگتا ہے کہ وہ مزاکرات کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے۔
اس حوالے سے دفاعی تجزیہ کاروں کی آرأمختلف ہیں ۔ایک گروپ کا خیال ہے کہ افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیموںپر افغان طالبان کا اثر و رسوخ اب پہلے جیسا نہیں ۔ اسی لئے طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ سمیت کئی وزرأ یہ کہہ چکے ہیں کہ کابل کی سیکورٹی کی ضمانت نہیں دے سکتے تو سرحد پار پشاور کی کیسے دے دیں۔دوسرے گروپ کی رائے ہے کہ افغان طالبان بھارتی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں جو ہمیشہ سے پاکستان میں امن کے درپے رہا ہے۔چنانچہ پاکستان کو پوری قوت کے ساتھ آپریشن غضب للحق کو آگے بڑھانا چاہیے۔جبکہ ماہرین کے تیسرے گروپ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو چین کی ثالثی کا احترام کرتے ہوئے بات چیت کے عمل کو آگے بڑھانےپر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے۔تاہم شر انگیزی کے جواب میں پاکستان کا دفاع کا حق یقیناً محفوظ ہے۔
اپریل 2024 سے اب تک پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان سب سے زیادہ متاثرہ صوبے رہے ہیں۔ مختلف سیکورٹی اداروں اور میڈیا کی رپورٹس کے مطابق افغانستان میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعدپاکستان کی نمک خواری کے جواب میں افغانستان سے پاکستان کے اندر فتنہ الخوارج کے حملوں میں اضافہ ہوا ۔ 2024 میں 1,272 پرتشدد واقعات میں 2,555 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔2025 میں خیبر پختونخوا میں 948 سے زائد دہشت گردی کے واقعات رپورٹ ہوئے۔جبکہ سیکیورٹی فورسز نے اس دوران 21 ہزار سے زائد آپریشنز کیے۔

موضوعات : #pakafghanpeace
ShareSend

متعلقہ خبریں

Progress on the Gaza peace plan is expected within 30 days. — Jared Kushner
تازہ ترین

غزہ امن منصوبے پر 30روز میں پیش رفت کا امکان ہے۔ جیرڈ کشنر

19 اگست , 2026
Pakistan welcomes positive progress on the Gaza peace agreement.
تازہ ترین

پاکستان کا غزہ امن معاہدے پر مثبت پیش رفت کا خیرمقدم

1 اگست , 2026
پاکستان خطے میں امن کیلئے کردار ادا کر رہا ہے ،وزیراعظم کی کویتی وزیر خارجہ سے ملاقات
اہم ترین 2

پاکستان خطے میں امن کیلئے کردار ادا کر رہا ہے ،وزیراعظم کی کویتی وزیر خارجہ سے ملاقات

29 جولائی , 2026
بلوچستان پاکستان کا فخر ،امن لائیں گے ، فیلڈ مارشل
اہم ترین 2

بلوچستان پاکستان کا فخر ،امن لائیں گے ، فیلڈ مارشل

23 جولائی , 2026
Operation Sha'ban A guarantor of peace, acclaimed globally as well.
تازہ ترین

آپریشن شعبان امن کا ضامن،عالمی سطح پر بھی پذیرائی

17 جولائی , 2026
The country's peace is linked to the Pakistan Army Religious scholars.
تازہ ترین

ملک کا امن پاک فوج سے جڑا ہے،علماء کرام

15 جولائی , 2026
اگلی خبر
PTI founder undergoes medical examination at PIMS Hospital again today

بانی پی ٹی آئی کا آج پھر پمز اسپتال میں طبی معائنہ

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری چاہتے ہیں،وزیراعظم

سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری چاہتے ہیں،وزیراعظم

25 اگست , 2026
بانی پی ٹی آئی سے نورین نیازی کی ملاقات

بانی پی ٹی آئی سے نورین نیازی کی ملاقات

25 اگست , 2026
ایران نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ انتہائی مثبت قرار دے دیا

ایران نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ انتہائی مثبت قرار دے دیا

25 اگست , 2026
بابر اعظم کی دھواں دار واپسی؟ لارڈز میں بھرپور پریکٹس

بابر اعظم کی دھواں دار واپسی؟ لارڈز میں بھرپور پریکٹس

25 اگست , 2026
10روپے کا نوٹ بند کرنے کا فیصلہ

10روپے کا نوٹ بند کرنے کا فیصلہ

25 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔