اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) آئی ایم ایف نے مالی سال 2027 کیلئے پاکستان کی بیرونی مالی ضروریات 21.2 ارب ڈالر رہنے کا تخمینہ لگا دیا۔
عالمی مالیاتی دارے کا کہناہے پاکستان کی بیرونی فنانسنگ ضروریات مالی سال 2028 میں بڑھ کر 29.9 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے ،آئی ایم ایف کے مطابق مالی سال 2026میں پاکستان کی بیرونی مالی ضروریات 18.8 ارب ڈالر رہیں،پاکستان کی قرض واپسی صلاحیت برقرار، مگر بروقت بیرونی فنڈنگ اور اصلاحات پر انحصار رہے گا۔
،ستمبر 2027 میں پاکستان پر آئی ایم ایف کی ایکسپوژر 9.775 ارب ایس ڈی آر تک پہنچنے کا امکان ہے ،عالمی مالیاتی ادارے نے کہا 250 ملین ڈالر پانڈا بانڈ مالی سال 2026کی چوتھی سہ ماہی میں جاری ہونے کا امکان ہے۔
پاکستان نے 3.5 ارب ڈالر ڈپازٹس کی ادائیگی نئی 3 ارب ڈالر سپورٹ سے مینیج کر لی، پاکستان نے 5 ارب ڈالر دوطرفہ ڈپازٹس کی مدت ایک سال سے بڑھا کر 3 سال کر دی۔دوطرفہ شراکت دار آئی ایم ایف پروگرام کے دوران قرض، سوآپ اور ڈپازٹس رول اوور کرتے رہیں گے،اضافی بیرونی مالی ضرورت پڑنے پر کمرشل فنانسنگ سہولتیں بھی استعمال ہوسکتی ہیں، بیرونی شراکت دار پاکستان کے معاشی اصلاحاتی پروگرام اور زرمبادلہ ذخائر بڑھانے کیلئے تعاون جاری رکھیں گے۔












