ہفتہ , 6 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

میرے پاس پیوٹن کیلئے کوئی پیغام نہیں، اب نتائج سامنے آئیں گے: ٹرمپ

9 مہینے پہلے
A A
میرے پاس پیوٹن کیلئے کوئی پیغام نہیں، اب نتائج سامنے آئیں گے: ٹرمپ
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن(پاک ترک نیوز ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو یوکرین کے معاملے پر ایک مبہم مگر سخت پیغام دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ماسکو نے ایسے اقدامات کیے جو اُنہیں پسند نہ آئے، تو اس کے نتائج سامنے آئیں گے۔
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ آنے والے دنوں میں پیوٹن سے بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، لیکن روسی صدر کو اُن کی حکومت کے مؤقف کا پہلے ہی علم ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ میرے پاس صدر پیوٹن کے لیے کوئی پیغام نہیں ہے، وہ جانتے ہیں کہ میرا مؤقف کیا ہے، اور وہ کوئی نہ کوئی فیصلہ کریں گے، جو بھی ان کا فیصلہ ہوگا، ہم یا تو خوش ہوں گے یا ناخوش، اور اگر ہم ناخوش ہوئے، تو آپ چیزیں ہوتے دیکھیں گے۔
ٹرمپ کا یہ بیان پیوٹن کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ یوکرینی صدر زیلنسکی سے ماسکو میں ملاقات کے لیے تیار ہیں، جو کہ ٹرمپ کی جانب سے جنگ ختم کرانے کے لیے ایک معاہدے کی کوشش کا حصہ ہے۔
روی صدر نے چین کے دورے کے اختتام پر کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے مجھ سے ایسی ملاقات کی درخواست کی، میں نے کہا کہ ہاں، یہ ممکن ہے، زیلنسکی کو ماسکو آنے دو۔
پیوٹن نے مزید کہا کہ میں نے کبھی اس ملاقات کے امکان کو مسترد نہیں کیا لیکن کیا اس کا کوئی فائدہ ہے؟ یہ دیکھنا باقی ہے، اگر کوئی معاہدہ نہ ہوا تو روس اپنے اہداف جنگ کے ذریعے حاصل کرے گا۔
یوکرینی وزیر خارجہ آندریئی سیبیہا نے پیوٹن کے بیان کے جواب میں کہا کہ سات ممالک کی طرف سے ایسی ملاقات کے لیے سنجیدہ تجاویز موجود ہیں، اور زیلنسکی کسی بھی وقت ملاقات کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ پیوٹن جان بوجھ کر ایسے ناقابل قبول مشورے دے کر سب کو الجھاتے رہتے ہیں، روس کو امن عمل میں سنجیدہ بننے پر مجبور کرنے کے لیے دباؤ میں اضافہ ہی واحد راستہ ہے۔
صدر ٹرمپ نے زیلنسکی اور پیوٹن کے درمیان براہ راست ملاقات کی تجویز دی ہے تاکہ تین سال سے جاری جنگ کا خاتمہ ہو سکے، اگرچہ ٹرمپ نے وعدہ کیا ہے کہ وہ اس تنازعے کا جلد خاتمہ کرائیں گے، مگر روس اور یوکرین کے درمیان امن معاہدے کی شرائط پر شدید اختلافات برقرار ہیں۔
روس کا کہنا ہے کہ یوکرین کے ساتھ کسی بھی معاہدے میں اُن چار علاقوں کو شامل کیا جانا ضروری ہے جنہیں اس نے 2022 کے بعد ضم کر لیا تھا، جبکہ یوکرین نے کسی بھی علاقے سے دستبرداری کو مسترد کر دیا ہے۔
ماسکو سے الجزیرہ کی رپورٹر درسا جباری کا کہنا تھا کہ پیوٹن نے جنگ کو لے کر اپنے مؤقف کو واضح کیا ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی انتظامیہ روس کے مؤقف کو جانتی ہے اور روس بات چیت کے ذریعے جنگ ختم کرنے کو تیار ہے، لیکن وہ یوکرین کے مطالبات کے آگے جھکنے والا نہیں، اور اسے اپنی سکیورٹی کی ضمانتیں درکار ہیں۔
دوسری جانب زیلنسکی نے کہا کہ انہیں اُمید ہے کہ وہ آج ٹرمپ سے بات کریں گے تاکہ روس پر نئی پابندیوں کے لیے زور دے سکیں۔

موضوعات : donaldtrumprussiatrumpukrainewashitnondc
ShareSend

متعلقہ خبریں

Iran did not agree to ceasefire agreement, Donald Trump
اہم ترین

ایران نے جنگ بندی معاہدے پر اتفاق نہیں کیا،ڈونلڈ ٹرمپ

6 جون , 2026
ایران جنگ کے خاتمے کی کوشش کے دوران اختیارات محدود کرنے کی قرارداد لائی گئی،ٹرمپ
اہم ترین

ایران جنگ کے خاتمے کی کوشش کے دوران اختیارات محدود کرنے کی قرارداد لائی گئی،ٹرمپ

4 جون , 2026
Donald Trump suffers major setback, war powers limited
تازہ ترین

ڈونلڈ ٹرمپ کو بڑا دھچکا،جنگ کے اختیارات محدود

4 جون , 2026
Talks with Iran are going well, says Donald Trump
اہم ترین

ایران کے ساتھ مذاکرات اچھے جا رہے ہیں ،ڈونلڈ ٹرمپ

4 جون , 2026
ایران نے جوہری ہتھیار نہ رکھنے پر اتفاق کیا ،ٹرمپ کا دعویٰ
اہم ترین

ایران نے جوہری ہتھیار نہ رکھنے پر اتفاق کیا ،ٹرمپ کا دعویٰ

3 جون , 2026
ٹرمپ سمیت امریکی رہنماؤں کے قتل کی منصوبہ بندی کا الزام مسترد
اہم ترین 3

ٹرمپ سمیت امریکی رہنماؤں کے قتل کی منصوبہ بندی کا الزام مسترد

3 جون , 2026
اگلی خبر
اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش کا امکان ، اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش کا امکان ، اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

یہ بھی پڑھیں

Return of frozen assets a key condition for potential peace deal between US and Iran

امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ امن معاہدہ،منجمد اثاثوں کی واپسی کلیدی شرط قرار

6 جون , 2026
Ireland bans entry of two Israeli ministers

اسرائیل کے 2اہم وزیروں کے آئر لینڈ داخلے پر پابندی

6 جون , 2026
Operation Blue Star completes 42 years, Sikh community still awaits justice

آپریشن بلیو سٹار کو 42 سال مکمل، سکھ برادری آج بھی انصاف کی منتظر

6 جون , 2026
Election campaign ends in Gilgit-Baltistan, polling to take place tomorrow

گلگت بلتستان میں انتخابی مہم ختم، پولنگ کل ہوگی

6 جون , 2026
Iran did not agree to ceasefire agreement, Donald Trump

ایران نے جنگ بندی معاہدے پر اتفاق نہیں کیا،ڈونلڈ ٹرمپ

6 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔