جمعہ , 25 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

روزانہ 6گھنٹے سے کم سونا کتنا خطرناک؟

4 مہینے پہلے
A A
How dangerous is it to sleep less than 6 hours a day
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) رات بھر جاگنا، موبائل اسکرین پر نظریں جمائے رکھنا، کام اور مصروفیات میں نیند قربان کرنا۔۔۔ اگر یہ آپ کی روزمرہ زندگی کا حصہ بن چکا ہے تو خبردار۔۔۔ ماہرین کے مطابق صرف چند گھنٹوں کی کم نیند آپ کے جسم میں خاموشی سے ایسی تباہی مچا سکتی ہے جس کے اثرات برسوں تک ساتھ رہ سکتے ہیں۔

نیند صرف آرام کا نام نہیں بلکہ جسم کی مرمت، دماغ کی بحالی اور بیماریوں سے تحفظ کا قدرتی نظام ہے۔ لیکن جب نیند چھ گھنٹے سے کم ہو جائے تو جسم خطرے کی گھنٹی بجانا شروع کر دیتا ہے۔

ماہرین کے مطابق نیند کی کمی سب سے پہلے وزن پر حملہ کرتی ہے۔ کم سونے والے افراد کو زیادہ بھوک لگتی ہے اور وہ معمول سے زیادہ کھانا کھاتے ہیں۔ اس کی وجہ بھوک بڑھانے والے ہارمون "گھریلین” میں اضافہ اور بھوک کو کنٹرول کرنے والے ہارمون "لیپٹین” میں کمی ہے۔

صرف یہی نہیں، ناکافی نیند ذیابیطس کے خطرات بھی بڑھا دیتی ہے۔ تحقیق کے مطابق جب جسم کو مناسب آرام نہیں ملتا تو خون میں شوگر کو استعمال کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے، جس سے ٹائپ ٹو ذیابیطس کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

دل کے مریضوں کے لیے بھی یہ خطرے کی گھنٹی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلسل چھ گھنٹے سے کم نیند لینے والے افراد میں دل کی بیماریوں کا خطرہ دو گنا تک بڑھ سکتا ہے۔

نیند کی کمی دل کی دھڑکن کے نظام کو متاثر کرتی ہے، بلڈ پریشر بڑھاتی ہے اور دل کو مسلسل دباؤ میں رکھتی ہے، جو بعد میں سنگین امراض کا سبب بن سکتا ہے۔

اگر آپ بار بار بیمار پڑتے ہیں تو اس کی وجہ بھی آپ کی کم نیند ہو سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق سوتے وقت جسم سائٹوکائنز نامی پروٹین بناتا ہے جو بیماریوں اور انفیکشن کے خلاف دفاعی نظام کو مضبوط بناتے ہیں۔

جب نیند کم ہو تو یہ حفاظتی پروٹین بھی کم بننے لگتے ہیں، نتیجتاً نزلہ، زکام اور دیگر بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جبکہ صحت یابی کا عمل بھی سست پڑ جاتا ہے۔

ایک اور چونکا دینے والی حقیقت یہ ہے کہ نیند کی کمی مردانہ صحت کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔ طبی مطالعات کے مطابق ناکافی اور غیر معیاری نیند سپرم کی تعداد میں کمی اور بانجھ پن کے خطرات بڑھا سکتی ہے۔ماہرین کہتے ہیں کہ صرف نیند کا دورانیہ ہی نہیں بلکہ اس کا معیار بھی انتہائی اہم ہے۔

اچھی نیند صحت مند زندگی کی بنیاد ہے۔ اگر کوئی شخص مسلسل کم سوتا ہے تو اس کے جسم کے تقریباً تمام اہم نظام متاثر ہو سکتے ہیں

موٹاپا، ذیابیطس، دل کے امراض، کمزور مدافعتی نظام اور حتیٰ کہ بانجھ پن۔۔۔ یہ سب صرف چند گھنٹوں کی کم نیند کی قیمت ہو سکتے ہیں۔ اس لیے اگر آپ اپنی صحت کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو آج ہی اپنی نیند کو ترجیح دیں، کیونکہ بعض اوقات صحت مند زندگی کا راز کسی دوا میں نہیں بلکہ ایک پُرسکون اور مکمل رات کی نیند میں چھپا ہوتا ہے۔

موضوعات : #sleepdangerhealth
ShareSend

متعلقہ خبریں

12-year-old boy from Balochistan discharged after complex surgery to remove a bullet lodged in his heart.
تازہ ترین

دل میں پیوست گولی کا پیچیدہ آپریشن، بلوچستان کا 12 سالہ بچہ صحت یاب ہو کر ڈسچارج

22 ستمبر , 2026
Polio virus confirmed in environmental samples from five districts of Sindh.
تازہ ترین

سندھ کے 5 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

21 ستمبر , 2026
Significant progress in the treatment of pancreatic cancer
تازہ ترین

لبلبے کے سرطان کے علاج میں اہم پیش رفت

24 اگست , 2026
US financial support for global health and humanitarian aid resumes.
تازہ ترین

امریکا کی عالمی صحت اور انسانی امداد کیلئے مالی معاونت دوبارہ شروع

3 اگست , 2026
What is the best time to eat dates
تازہ ترین

کھجور کھانے کا بہترین وقت کون سا ہے؟

30 جولائی , 2026
Increased use of artificial sweeteners is harmful to health
تازہ ترین

مصنوعی مٹھاس کا بڑھتا استعمال صحت کیلئے نقصان دہ

23 جولائی , 2026
اگلی خبر
ICC Women's World Cup begins today

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ آج شروع ہو گا

یہ بھی پڑھیں

اپوزیشن لیڈرز کو پارٹی فیصلوں پر اعتمادمیں لیا،بیرسٹر گوہر

اپوزیشن لیڈرز کو پارٹی فیصلوں پر اعتمادمیں لیا،بیرسٹر گوہر

25 ستمبر , 2026
لبنان کی خودمختاری پر کوئی سودے بازی نہیں کی جاسکتی، وزیراعظم نواف سلام

لبنان کی خودمختاری پر کوئی سودے بازی نہیں کی جاسکتی، وزیراعظم نواف سلام

25 ستمبر , 2026
اسحاق ڈار کی نیویارک میں الجزائر کے وزیر خارجہ احمد عطاف سے ملاقات

اسحاق ڈار کی نیویارک میں الجزائر کے وزیر خارجہ احمد عطاف سے ملاقات

25 ستمبر , 2026
سپن بولدک کے قریب پاکستانی چیک پوسٹ تباہ ہونے کا افغان دعویٰ مسترد

سپن بولدک کے قریب پاکستانی چیک پوسٹ تباہ ہونے کا افغان دعویٰ مسترد

25 ستمبر , 2026
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 33 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 33 دہشتگرد ہلاک

25 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔