اسلام آباد (پاک ترک نیوز )لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلے سیکریٹری جنرل مقرر کردیے گئے۔
وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سیکریٹری جنرل ریاض میں قائم کیے جانے والے اتحاد کے جنرل سیکریٹریت کی قیادت کریں گے۔
یاد رہے کہ ترک وزیرِ خارجہ ہاقان فیدان نے گز شتہ ماہ تصدیق کی تھی کہ ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے کا سیکریٹری جنرل پاکستان سے ہوگا۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اور پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے 7 اگست کو مکہ مکرمہ میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب نے خطے اور عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی عدم استحکام کی صورتحال کے پیش نظر مشترکہ ذمہ داری اور علاقائی ملکیت کے تصور کے تحت یہ معاہدہ کیا۔
معاہدے کی سب سے اہم شقوں میں سے ایک کے مطابق فریقین میں سے کسی ایک ملک پر ہونے والا حملہ تمام فریقین پر حملہ تصور کیا جائے گا۔







