ہفتہ , 26 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

مکہ دفاعی معاہدہ، او آئی سی کی سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کو مبارکباد

2 مہینے پہلے
A A
OIC congratulates Saudi Arabia, Pakistan and Turkey on Mecca Defense Agreement
Share on Facebookwhatsapp

مکہ مکرمہ ( پاک ترک نیوز) اسلامی تعاون تنظیم نے سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ہونے والے مکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے اور مسلم دنیا کے امن و استحکام کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ نے سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس اہم اسٹریٹجک اقدام کی مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے۔

او آئی سی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان کے مطابق سیکرٹری جنرل نے معاہدے کی تکمیل پر تینوں ممالک کی قیادت کو مبارکباد پیش کی اور اس تاریخی معاہدے کے لیے ان کی دانشمندانہ قیادت اور انتھک کوششوں کو سراہا۔

حسین ابراہیم طہٰ نے کہا کہ مکہ دفاعی معاہدہ خطے اور پوری اسلامی دنیا میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔

سیکرٹری جنرل او آئی سی کے مطابق یہ معاہدہ خطے اور مسلم دنیا کی سلامتی و استحکام کے لیے ایک بنیادی ستون کی حیثیت رکھتا ہے اور بڑھتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹرز کو بیرون ملک لیگز میں شرکت کے لیے این او سی جاری

انہوں نے کہا کہ مکہ دفاعی معاہدہ اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان یکجہتی، تعاون اور تعمیری شراکت داری کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

او آئی سی سیکرٹری جنرل نے اس امید کا اظہار کیا کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان یہ دفاعی تعاون خطے میں امن و سلامتی کے فروغ اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مزید مؤثر اقدامات کی بنیاد بنے گا۔

موضوعات : #oicdefencdealmakkah
ShareSend

متعلقہ خبریں

An important meeting of OIC foreign ministers will be held in Jeddah today.
اہم ترین 3

او آئی سی وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس آج جدہ میں ہوگا

27 اگست , 2026
اگلی خبر
Usman Shinwari has termed the national team's performance against the West Indies disappointing.

عثمان شنواری نے ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی ٹیم کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دے دیا

یہ بھی پڑھیں

ڈیرہ اسماعیل خان: دھماکے کے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان: دھماکے کے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید

26 ستمبر , 2026
ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، 35 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، 35 زخمی

26 ستمبر , 2026
Iran's 7-day plan presented What was demanded in exchange for the Strait of Hormuz

ایران کا 7روزہ پلان پیش آبنائے ہرمز کے بدلے کیا مانگا؟

26 ستمبر , 2026
چاند پر محفوظ لینڈنگ کی تیاری، ناسا کی نئی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

چاند پر محفوظ لینڈنگ کی تیاری، ناسا کی نئی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

26 ستمبر , 2026
امریکی میرین کور کا ڈرونز کے خلاف بڑا قدم، بکتر بند جنگی گاڑیوں پر جدید نظام نصب کرنے کا فیصلہ

امریکی میرین کور کا ڈرونز کے خلاف بڑا قدم، بکتر بند جنگی گاڑیوں پر جدید نظام نصب کرنے کا فیصلہ

26 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔