بدھ , 9 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پی آئی اے کے نصف طیارے بند، پھر بھی اربوں کا منافع؛ نجکاری دسمبر کے آخر میں متوقع

10 مہینے پہلے
A A
پی آئی اے کے نصف طیارے بند، پھر بھی اربوں کا منافع؛ نجکاری دسمبر کے آخر میں متوقع
Share on Facebookwhatsapp

لاہور(پاک تر ک نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے )کے نصف طیارے بند ہونے کے باوجود قومی ایئرلائن اربوں روپے کا منافع کما رہی ہے جبکہ کمپنی کی نجکاری دسمبر کے آخر میں متوقع ہے۔
پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ ایک بار پھر لٹک گیا ہے اور اب دسمبر کے پہلے ہفتے کے بجائے یہ عمل آخری ہفتے میں متوقع ہے۔ پی آئی اے نے 14 سے 16 جہازوں کے ساتھ اندرون و بیرون ممالک فضائی آپریشن کے ذریعے رواں مالی سال کے 6 ماہ میں 11 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کا قبل از ٹیکس منافع حاصل کیا ہے۔
قومی ایئرلائن نے کم تعداد میں جہازوں کے باوجود کینیڈا، برطانیہ، فرانس، سعودی عرب، امارات سمیت دیگر ممالک کے لیے فضائی آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔
گزشتہ برس پی آئی اے نے 26 ارب 20 کروڑ روپے منافع کمایا تھا جب کہ اس سال اب تک 11 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کا منافع حاصل کیا جا چکا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پی آئی اے کے جہازوں کی کمی پوری کر دی جائے تو گزشتہ برس کی نسبت 2 سے 3 ارب روپے مزید منافع حاصل کیا جا سکتا ہے۔
پی آئی اے کے پاس مجموعی طور پر 32 جہاز موجود ہیں جن میں سے 16 جہاز انجن اور دیگر اسپیئر پارٹس کی خرابی کے باعث آپریشن میں شامل نہیں۔ ذرائع کے مطابق اگر یہ جہاز بروقت فضائی بیڑے میں شامل کر لیے جائیں تو پی آئی اے کی نجکاری کی ضرورت ہی باقی نہیں رہے گی۔
نجکاری کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری آئندہ ماہ کے آخر میں متوقع ہے جو پہلے دسمبر کے اوائل میں ہونا تھی۔ نجکاری میں حصہ لینے والی کمپنیوں میں فوجی فرٹیلائزر، حبیب رفیق، یونس برادرز اور ایئر بلیو شامل ہیں۔ دسمبر میں ہونے والی بڈنگ میں یہ دیکھا جائے گا کہ پی آئی اے کو کونسی کمپنی خریدتی ہے۔
پی آئی اے ذرائع کے مطابق جو بھی کمپنی پی آئی اے کو خریدے گی اسے 300 سے 400 ارب روپے تک کی اضافی سرمایہ کاری کرنا ہوگی، جو ایک بڑا چیلنج ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری میں اندرون و بیرون ممالک موجود اربوں روپے مالیت کی پراپرٹیز شامل نہیں، یہ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے نام منتقل کر دی گئی ہیں۔ نجکاری میں صرف اسلام آباد، کراچی، پشاور اور راولپنڈی کے 4 مرکزی دفاتر شامل ہیں۔

موضوعات : flightgroundoperationpiaprivatizaion
ShareSend

متعلقہ خبریں

PIA decides to expand London operations; daily flights to commence on October 27.
تازہ ترین

پی آئی اے کا لندن آپریشن وسیع کرنے کا فیصلہ، 27 اکتوبر سے روزانہ پروازیں چلیں گی

5 ستمبر , 2026
Kalat Operation President and Prime Minister pay tribute to security forces.
تازہ ترین

قلات آپریشن، صدر اور وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

4 ستمبر , 2026
اسپیس ایکس کا فالکن نائن راکٹ100ویں پرواز کیلئے تیار
تازہ ترین

اسپیس ایکس کا فالکن نائن راکٹ100ویں پرواز کیلئے تیار

25 اگست , 2026
Turkish Airlines completes the longest non-stop flight in its history.
تازہ ترین

ترکش ایئرلائنز کی تاریخ کی طویل ترین نان اسٹاپ پرواز مکمل

14 اگست , 2026
بلوچستان میں آپریشن ،18دہشت گر ہلاک
اہم ترین

بلوچستان میں آپریشن ،18دہشت گر ہلاک

12 اگست , 2026
ایئر انڈیا کے پائلٹ کا دوران پرواز چرس کے استعمال کا انکشاف
تازہ ترین

ایئر انڈیا کے پائلٹ کا دوران پرواز چرس کے استعمال کا انکشاف

12 اگست , 2026
اگلی خبر
پاکستان اور بحرین دو روحیں ، ایک دل ، مضبوط شراکت داری کو فروغ دینگے ، وزیراعظم

پاکستان اور بحرین دو روحیں ، ایک دل ، مضبوط شراکت داری کو فروغ دینگے ، وزیراعظم

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ مریم نواز بیٹی کی گریجویشن کی تکمیل پر شکر گزار

وزیراعلیٰ مریم نواز بیٹی کی گریجویشن کی تکمیل پر شکر گزار

8 ستمبر , 2026
بابراعظم ٹیسٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں سے لاعلم

بابراعظم ٹیسٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں سے لاعلم

8 ستمبر , 2026
پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، سعودی خودمختاری کی حمایت کا اعادہ

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، سعودی خودمختاری کی حمایت کا اعادہ

8 ستمبر , 2026
وزیراعظم سے اٹلی کے نئے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

وزیراعظم سے اٹلی کے نئے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

8 ستمبر , 2026
فرانس اور جرمنی کا مشترکہ جنگی طیارہ منصوبہ ختم

فرانس اور جرمنی کا مشترکہ جنگی طیارہ منصوبہ ختم

8 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔