مکہ مکرمہ ( پاک ترک نیوز) گورنر سندھ نہال ہاشمی نے مکہ گرینڈ پیلس میں سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔
گورنر سندھ نے سعودی قیادت کی پاکستانی عوام سے محبت، حجاج کرام کے لیے مثالی انتظامات اور مہمان نوازی کو سراہا، نہال ہاشمی نے خادم الحرمین الشریفین اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت کو عالمِ اسلام کے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔












