اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) حکومت نے بجلی کے بعد گیس کی قیمت بڑھانے کی تیاری کر لی ،حکومت نے آئی ایم ایف کو گیس سبسڈی کے خاتمے کی یقین دہانی کرا دی۔
وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق جنوری دو ہزار ستائیس تک صارفین کو دی گئی ایک سو چالیس ارب روپے کی کراس سبسڈی ختم کی جائے گی۔
گیس اور بجلی پر رعایت اب صارف کی آمدنی کی بنیاد پر دی جائے گی، کم آمدنی والے گھرانوں کی نشاندہی کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ڈیٹا استعمال ہوگا،پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین کو سستی گیس دینے کا موجودہ نظام ختم کیا جائے گا۔تمام صارفین سے یکساں اوسط گیس ٹیرف وصول کرنے کی تجویز زیرغورہے۔












