پشاور ( پاک ترک نیوز)ہنگو میں خوارج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے 6 جوانوں کی نمازِ جنازہ پشاور میں ادا کردی گئی۔نمازِ جنازہ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، کور کمانڈر پشاور، شہداء کے لواحقین اور سینیئر سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ہنگو میں آج فائرنگ کے تبادلے میں جامِ شہادت نوش کرنے والوں میں کیپٹن ابوذر فاروق، لیفٹیننٹ شیراز بابر، سپاہی شکیل احمد، سپاہی حمزہ، سپاہی محمد عثمان عزیز اور نان کمبیٹنٹ غلام سجاد شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خارجی دہشت گرد ہلاک، 6 جوان شہید
نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہداء کے جسدِ خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کردیئے گئے، جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔دفاعِ وطن کیلئے شہداء کی لازوال قربانیاں سیکیورٹی فورسز کے غیرمتزلزل عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔











