میکسیکو ( پاک ترک نیوز) فیفا ورلڈ کپ میں فرانس نے پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ،سویڈن کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست ہو گئی۔ پری کوارٹر فائنل میں فرانس کا مقابلہ پیرا گوئے سے ہو گا۔۔ناروے نے آئیوری کوسٹ کو دو ایک سے ہرا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ریاض محرز کے مبینہ بیان پر نئی بحث، سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں
دنیائے فٹبال کے اسٹار کھلاڑی فرانس کے ایم باپے کے ایونٹ میں گولوں کی تعداد اٹھارہ ہو گئی۔ ورلڈ کپ فٹبال تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گئے ایم باپے نے جرمنی کے سابق فٹ بالر میروو سلاو کلوزے کے 16 گول کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا ۔ ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی سے صرف ایک گول پیچھے ،میسی کے گولوں کی تعداد انیس ہے۔












