اتوار , 26 جولائی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
پاک ترک نیوز
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
Home تازہ ترین

سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ ،71سال بعد بہنوں اور والدہ کو جائیداد میں حصہ دینے کا حکم

4 ہفتے پہلے
A A
Historic Supreme Court decision, orders sisters and mother to share property after 71 years
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ نے خواتین کو وراثتی حقوق سے محروم کرنے کے خلاف تاریخی فیصلہ دے دیا، جسٹس شاہد بلال حسن نے 71 سال بعد بہنوں اور والدہ کو جائیداد سے محروم کرنے کے فیصلے کالعدم قرار دے دیئے ، خواتین کو وراثتی جائیداد میں سے حصہ دینے کا حکم دے دیا۔

جسٹس شاہد بلال حسن نے قرار دیا وراثت مردوں کی مہربانی نہیں بلکہ شرعی و قانونی حق ہے، خواتین کو محروم کرنے کے لئے جعلی ہبہ، فراڈ اور خاندانی دباؤ ہرگز قبول نہیں، 1955ء میں والد کے انتقال کے بعد دونوں بھائیوں نے وراثتی جائیداد اپنے نام منتقل کرا لی اور زبانی ہبہ کو بنیاد بنا کر والدہ اور بہنوں کو جائیداد سے محروم کر دیا تھا۔

سپریم کورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے نور محمد کی اپیل پر 14 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، عدالت نے واضح کیا کہ وراثت خاندان کے مرد افراد کی مہربانی یا صوابدید نہیں بلکہ ہر وارث کا شرعی اور قانونی حق ہے، جو مورث کے انتقال کے ساتھ ہی خود بخود منتقل ہو جاتا ہے۔

فیصلے میں قرار دیا کہ خواتین کو وراثت سے محروم کرنے کیلئے جعلی ہبہ، جعلی انتقال، فراڈ، خاندانی دباؤ یا رسم و رواج کو ہرگز برداشت نہیں کیا جا سکتا، عدالتوں پر لازم ہے کہ خواتین کو وراثت سے محروم کرنے والی ہر ٹرانزیکشن اور معاہدے کا انتہائی احتیاط سے جائزہ لیں تاکہ کسی بھی خاتون کے بنیادی حق کو سلب نہ ہونے دیا جائے۔

جسٹس شاہد بلال حسن نے فیصلے میں لکھا کہ خواتین کے وراثتی حصے علامتی یا اختیاری نہیں بلکہ لازمی حقوق ہیں، خواتین کو خاندانی عزت، روایت یا سماجی دباؤ کے نام پر وراثت سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: ایم-13 موٹروے منصوبہ، لاہور سے اسلام آباد کا سفر ایک گھنٹہ کم

فیصلے میں کہا گیا کہ ریاست، عدالتیں اور ریونیو حکام خواتین کے وراثتی حقوق کے تحفظ کے ذمہ دار ہیں، جبکہ خواتین کو صرف کاغذی نہیں بلکہ عملی طور پر بھی ان کا حق ملنا چاہیے، عدالت نے مزید قرار دیا کہ قانون کا جھکاؤ خواتین کے وراثتی حقوق کے تحفظ کی طرف ہونا چاہیے، نہ کہ ان کے خاتمے کی طرف۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ریکارڈ سے ثابت ہوا کہ 1955ء میں والد کے انتقال کے بعد دونوں بھائیوں نے وراثتی جائیداد اپنے نام منتقل کرا لی اور زبانی ہبہ کو بنیاد بنا کر والدہ اور بہنوں کو جائیداد سے محروم کر دیا۔

سپریم کورٹ نے تاخیر سے دعویٰ دائر کرنے کی بنیاد بھی مسترد کرتے ہوئے درخواست گزاروں کی اپیل منظور کر لی اور تمام ماتحت عدالتوں کے فیصلے کالعدم قرار دیتے ہوئے متعلقہ ریونیو حکام کو وراثتی ریکارڈ قانون کے مطابق درست کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

موضوعات : #supremecourtislamabadproperty
ShareSend

متعلقہ خبریں

Interior Minister Mohsin Naqvi pays tribute to security forces over the killing of terrorists in Balochistan.
تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کا بلوچستان میں دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

25 جولائی , 2026
Minister of State Talal Chaudhry visits Islamabad Model Jail.
تازہ ترین

وزیر مملکت طلال چودھری کا اسلام آباد ماڈل جیل کا دورہ

25 جولائی , 2026
Pakistan's joint efforts for peace are ongoing Interior Minister Mohsin Naqvi.
تازہ ترین

امن کیلئے پاکستان کی مشترکہ کوششیں جاری ہیں،وزیر داخلہ محسن نقوی

25 جولائی , 2026
India is behind the terrorism in Pakistan Prime Minister
تازہ ترین

پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے،وزیراعظم

24 جولائی , 2026
Banned TTP is carrying out terrorist attacks in Pakistan from Afghan soil, says Ishaq Dar
تازہ ترین

کالعدم ٹی ٹی پی افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گرد حملے کر رہی ہے،اسحاق ڈار

24 جولائی , 2026
Petitions against Sohail Afridi scheduled for hearing in Constitutional Court
پاکستان

آئینی عدالت میں سہیل آفریدی کےخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

24 جولائی , 2026
اگلی خبر
JIT formed under NAB officer in One Constitution Avenue Islamabad case

ون کانسٹیٹیوشن ایونیو اسلام آباد کا معاملہ ،نیب افسر کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل

یہ بھی پڑھیں

Who will form the government in Azad Kashmir

آزاد کشمیر میں کون بنائے گا حکومت؟

26 جولائی , 2026
Saudi Arabia Precautionary alerts issued for Yanbu and Jazan lifted; the threat has passed.

سعودی عرب: ینبع اور جازان کے لیے جاری احتیاطی الرٹس ختم، خطرہ ٹل گیا

26 جولائی , 2026
TAPI Gas Project A $420 million project has been prepared to supply natural gas to the city of Herat.

تاپی گیس منصوبہ ہرات کے قریب، شہر میں قدرتی گیس کی فراہمی کے لیے 42 کروڑ ڈالر کا منصوبہ تیار

26 جولائی , 2026
China imposes export restrictions on 14 European companies.

چین کی 14 یورپی کمپنیوں پر برآمدی پابندی

26 جولائی , 2026
Trump's request to limit voting by mail rejected

ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے سے متعلق ٹرمپ کی درخواست مسترد

26 جولائی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

فیس بک ٹویٹر انسٹاگرام یوٹیوب

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Urdu
English