منگل , 8 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

چین میں 32 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رشوت لینے والے سابق سرکاری افسر کو سزائے موت

2 مہینے پہلے
A A
Former Chinese government official sentenced to death for accepting $325 million in bribes.
Share on Facebookwhatsapp

بیجنگ ( پاک ترک نیوز) چین کی ایک عدالت نے تقریباً تین دہائیوں کے دوران 2.2 ارب یوان، یعنی تقریباً 32 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد مالیت کی رشوت لینے، اختیارات کے ناجائز استعمال، سرکاری فنڈز میں خردبرد اور منی لانڈرنگ کے جرم میں سابق سرکاری افسر یانگ یولن کو سزائے موت سنا دی۔

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق 69 سالہ یانگ یولن نے 1993 سے 2023 کے دوران نانجنگ میں مختلف اہم سرکاری عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ اس دوران انہوں نے اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے متعدد افراد اور کمپنیوں کو انجینئرنگ منصوبوں کے ٹھیکے، زمین کی منتقلی اور مالی سہولتیں دلوانے کے بدلے بھاری رقوم اور قیمتی تحائف وصول کیے۔

یہ مقدمہ شی جن پنگ کی جانب سے شروع کی گئی ملک گیر انسدادِ بدعنوانی مہم کے تحت سامنے آیا، جس کے دوران فوج، بینکاری اور دیگر سرکاری اداروں کے اعلیٰ عہدیداروں کے خلاف بھی کارروائیاں کی جا چکی ہیں۔

مشرقی چین کے شہر چانگژو کی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ یانگ یولن کے جرائم انتہائی سنگین نوعیت کے تھے اور ان کی وجہ سے ریاست اور عوام کے مفادات کو غیر معمولی نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: چینی کمپنی کی پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی

عدالت کے مطابق اگرچہ ملزم نے دورانِ تفتیش حکام سے تعاون کیا، جرم کا اعتراف کیا اور اپنے آخری بیان میں ندامت کا اظہار بھی کیا، تاہم ان کے جرائم کی سنگینی اس قدر زیادہ تھی کہ انہیں سزا میں کسی رعایت کا مستحق نہیں سمجھا گیا۔

چین میں مالی بدعنوانی کے مقدمات میں سزائے موت نسبتاً کم سنائی جاتی ہے، تاہم ایک ارب یوان یا اس سے زائد مالیت کی بدعنوانی کے مقدمات میں عدالتیں بعض اوقات انتہائی سخت سزا سناتی ہیں۔

یاد رہے کہ 2024 میں لی جیان پنگ کو بھی تین ارب یوان سے زائد کی خردبرد اور رشوت لینے کے جرم میں سزائے موت پر عمل درآمد کے بعد پھانسی دی گئی تھی۔

موضوعات : #chinabeijing
ShareSend

متعلقہ خبریں

China's foreign exchange reserves see a larger-than-expected increase.
تازہ ترین

چین کے زرمبادلہ کے ذخائر میں توقع سے زیادہ اضافہ

8 ستمبر , 2026
Reduction in carbon emissions and increase in the use of electric vehicles in China.
تازہ ترین

چین میں کاربن اخراج میں کمی، برقی گاڑیوں کے استعمال میں اضافہ

3 ستمبر , 2026
Three units of the hydropower station featuring the world's highest dam are operational.
تازہ ترین

دنیا کے بلند ترین ڈیم والے ہائیڈرو پاور اسٹیشن کے تین یونٹس فعال

1 ستمبر , 2026
China's 40,000-ton 'drone carrier' enters final sea trials
تازہ ترین

چین کا 40 ہزار ٹن وزنی ’ڈرون کیریئر‘ آخری سمندری آزمائش میں داخل

31 اگست , 2026
Crisis in China's car market; BYD's profit rises after five quarters, driven by overseas sales.
تازہ ترین

چین کی کار مارکیٹ میں بحران، بی وائی ڈی کا منافع بیرونِ ملک فروخت کے باعث 5 سہ ماہی بعد بڑھ گیا

31 اگست , 2026
China's new aerial tanker boasts astonishing capabilities; the YY-20A will now command combat aircraft in addition to refueling them.
تازہ ترین

چین کے نئے فضائی ٹینکر کی حیران کن صلاحیت ، YY-20A اب جنگی طیاروں کو ایندھن دینے کے ساتھ کمانڈ بھی کرے گا

27 اگست , 2026
اگلی خبر
Burhan Wani's 10th martyrdom anniversary ​​Complete shutdown in occupied Kashmir.

برہان وانی کا دسواں یومِ شہادت، مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

یہ بھی پڑھیں

Local production of Thales' 70mm rockets begins in India.

بھارت میں تھائیلس کے 70 ملی میٹر راکٹ کی مقامی تیاری شروع

8 ستمبر , 2026
In response to pressure from Trump regarding Greenland, the European Union has announced a $232 million package.

گرین لینڈ پر ٹرمپ کے دباؤ کا جواب، یورپی یونین نے 23 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا پیکیج دے دیا

8 ستمبر , 2026
Is China's Tiangong the only permanent human outpost in space

چین کا تیان گونگ خلا کا واحد مستقل انسانی اڈہ؟

8 ستمبر , 2026
Sweden's Saab 340AW aircraft operational in Ukraine since March

یوکرین میں سویڈن کا ساب 340 اے ڈبلیو طیارہ مارچ سے آپریشنل

8 ستمبر , 2026
Saudi airline Fly Adel launches direct flights from Medina to Karachi

سعودی ایئرلائن فلائی ایڈیل کی مدینہ سے کراچی کے لیے براہِ راست پروازیں شروع

8 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔