جمعرات , 17 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

صدر، وزیراعظم اور وفاقی وزرا کے غیر ملکی تحائف توشہ خانہ میں جمع

2 مہینے پہلے
A A
Foreign gifts from the President, Prime Minister and federal ministers collected at Tosha Khana
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی کابینہ کے دیگر ارکان کو رواں سال غیر ملکی شخصیات کی جانب سے ملنے والے درجنوں تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے گئے۔

وفاقی وزارتِ اطلاعات نے گزشتہ تین ماہ کے دوران وزیراعظم، نائب وزیراعظم، وفاقی وزرا اور دیگر سرکاری عہدیداروں کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، جبکہ کابینہ ڈویژن نے بھی اپنی ویب سائٹ پر 2002 سے اب تک توشہ خانہ میں جمع کرائے گئے تحائف کا ریکارڈ اپ لوڈ کر دیا ہے۔ تاہم تحائف دینے والی غیر ملکی شخصیات کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ حکومت باقاعدگی سے توشہ خانہ میں جمع کرائے گئے تحائف کی تفصیلات عوام کے لیے جاری کرتی ہے اور تمام ریکارڈ سرکاری پورٹل پر دستیاب ہے۔

ریکارڈ کے مطابق صدر آصف علی زرداری کو چائے کا سیٹ، تلوار، سنہری صحرائی ماڈل، اونی اوورکوٹ، قیمتی کلائی گھڑی، آرائشی اشیا، شطرنج کا سیٹ، آرائشی پیالہ اور آئل پینٹنگ سمیت مختلف تحائف موصول ہوئے، جو توشہ خانہ میں جمع کرا دیے گئے۔

خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری کو ہار اور زیورات کے سیٹ تحفے میں ملے، جبکہ خاتونِ اول کو ایک روایتی کُمِس سیٹ بھی دیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کو ڈھالیں، یادگاری تحائف، پورٹریٹ، ٹائی، فریم، تلواریں، ہار، انگوٹھی اور بالیوں پر مشتمل زیورات کا ڈبہ، قیمتی کلائی گھڑیاں، سکے، روایتی لباس، گھڑی، چینی دانی، گاڑی کا ماڈل، قلم، کف لنکس اور دیگر تحائف موصول ہوئے، جو توشہ خانہ میں جمع کروا دیے گئے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو آرائشی اشیا، روایتی چینی مہر، برمی کٹھ پتلی، میانمار کی ثقافتی تصویر، قیمتی کلائی گھڑی، گلدان، تمغہ، چمڑے کی بیلٹ، مصری مجسمہ، قلم اور کف لنکس کا سیٹ تحفے میں ملا۔

یہ بھی پڑھیں: ایئر بلیو کے بیڑے میں مزید تین جدید طیارے شامل کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ کو "ازبکستان” کے عنوان سے کتاب اور ٹی شرٹ، جبکہ اقتصادی امور کے سیکریٹری کو اعلیٰ معیار کا قلم تحفے میں دیا گیا۔

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کو بھی ایک قیمتی کلائی گھڑی موصول ہوئی، جبکہ قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کو بڑا مٹی کا آرائشی مرتبان، سینیٹر سلیم مانڈوی والا کو قیمتی کلائی گھڑی، چیئرمین نیب کو کلائی گھڑی اور انٹرپول کی یادگاری کتاب تحفے میں ملی۔

ریکارڈ کے مطابق وزیراعظم کے معاونِ خصوصی طارق فاطمی، معاونِ خصوصی ہارون اختر، وزیراعظم کے ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا مشرف علی زیدی اور دیگر سرکاری عہدیداروں کو بھی مختلف قیمتی تحائف موصول ہوئے، جنہیں توشہ خانہ میں جمع کرا دیا گیا۔

موضوعات : #presidentprimeministertoshakhana
ShareSend

متعلقہ خبریں

Prime Minister directs to complete fire safety and system improvement measures at PIMS Hospital within three months
تازہ ترین

وزیراعظم کی پمز ہسپتال میں فائر سیفٹی اور نظام کی بہتری کے اقدامات تین ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت

16 ستمبر , 2026
Will continue measures for the development of Khyber Pakhtunkhwa and the resolution of public issues Prime Minister
تازہ ترین

خیبرپختونخوا کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات جاری رکھیں گے: وزیراعظم

15 ستمبر , 2026
Meeting chaired by the Prime Minister; focus on promoting the agricultural sector and increasing agricultural exports.
تازہ ترین

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، زرعی شعبے کے فروغ اور زرعی برآمدات بڑھانے پر غور

11 ستمبر , 2026
Prime Minister pays tribute to Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah
تازہ ترین

وزیراعظم کا قائداعظم محمد علی جناحؒ کو خراجِ عقیدت

11 ستمبر , 2026
Terrorism sponsored by India will be eliminated Prime Minister
تازہ ترین

بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گا،وزیراعظم

9 ستمبر , 2026
ADB Vice President meets the Prime Minister.
تازہ ترین

وزیراعظم سے اے ڈی بی کے نائب صدر کی ملاقات

4 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Decision made to change the traffic police uniform in Punjab once again.

پنجاب میں ٹریفک پولیس کی وردی ایک بار پھر تبدیل کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں

Babar Azam returns to domestic cricket after seven years

بابراعظم کی سات برس بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی

16 ستمبر , 2026
FESCO decides to outsource 2,200 line staff.

فیسکو کا 2 ہزار 200 لائن اسٹاف آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

16 ستمبر , 2026
The restriction on Pakistani airspace for Indian aircraft has been extended until October 24.

بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی پابندی میں 24 اکتوبر تک توسیع کردی

16 ستمبر , 2026
Afghan soil is being used for terrorism in Pakistan, says Talal Chaudhry.

پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین استعمال ہو رہی ہے، طلال چودھری

16 ستمبر , 2026
Load-shedding is taking place on 3,500 electricity feeders due to theft and line losses Awais Leghari.

بجلی کے ساڑھے3ہزار فیڈرز پر چوری اور لائن لاسز کے باعث لوڈشیڈنگ ہے، اویس لغاری

16 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔