منگل , 28 جولائی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

وفاقی بجٹ،کتنےٹیکس لگیں گے ،تنخواہ کتنی بڑھے گی؟

2 مہینے پہلے
A A
Federal budget, how much taxes will be levied, how much will salaries increase
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) ساڑھے 17 ہزار ارب روپے کا وفاقی بجٹ آج پیش ہوگا، تنخواہ دار طبقے کیلئے ریلیف، دفاعی اخراجات میں اضافہ اور ترقیاتی بجٹ میں کٹوتیاں متوقع ہے ۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے ٹیکس محصولات کا ہدف 15 ہزار 267 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے جبکہ نان ٹیکس ریونیو سے 2 ہزار 767 ارب روپے حاصل کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ۔

حکومت نے نئے مالی سال میں معاشی شرح نمو 4 فیصد تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا ہے جبکہ مہنگائی کو 8 اعشاریہ 2 فیصد تک محدود رکھنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

وفاقی حکومت کو قرضوں کی ادائیگی کا سب سے بڑا چیلنج درپیش رہے گا۔ صرف سود کی ادائیگی کیلئے 7 ہزار 824 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے جو مجموعی اخراجات کا ایک بڑا حصہ ہے۔

دفاعی بجٹ میں نمایاں اضافہ متوقع ہے اور اسے تقریباً 3 ہزار ارب روپے تک بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے۔ بجٹ خدوخال کے مطابق دفاع اور داخلہ کے شعبوں کے سوا کسی بڑے نئے ترقیاتی منصوبے کا آغاز نہیں کیا جائے گا جبکہ جاری منصوبوں کی تکمیل کو ترجیح دی جائے گی۔

ترقیاتی اخراجات کیلئے مجموعی قومی ترقیاتی پروگرام کا حجم 3 ہزار 669 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے۔ وفاقی پی ایس ڈی پی کیلئے ایک ہزار ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے جبکہ صوبائی ترقیاتی منصوبوں کیلئے 2 ہزار 218 ارب روپے رکھے جائیں گے۔

تاہم مالی نظم و ضبط کے تحت ترقیاتی اخراجات میں بچت کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔ پنجاب کے ترقیاتی بجٹ میں 701 ارب روپے، سندھ میں 110 ارب روپے اور خیبرپختونخوا میں 109 ارب روپے کی کمی تجویز کی گئی ہے۔

بجٹ میں برآمدات کا ہدف 32 اعشاریہ 8 ارب ڈالر جبکہ درآمدات کا تخمینہ 70 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔ اس طرح تجارتی خسارہ 37 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کا خدشہ برقرار ہے۔

زرعی شعبے کی شرح نمو 3 اعشاریہ 8 فیصد، صنعتی شعبے کی 4 فیصد، بڑی صنعتوں کی 4 اعشاریہ 5 فیصد اور خدمات کے شعبے کی ترقی 4 اعشاریہ 2 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

روزگار کے شعبے میں حکومت نے 20 لاکھ نئی ملازمتیں پیدا کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ خدمات کے شعبے میں 11 لاکھ، صنعت میں 5 لاکھ جبکہ زرعی شعبے میں 4 لاکھ نئے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا منصوبہ بجٹ کا حصہ ہے۔

تنخواہ دار طبقے کیلئے بجٹ میں اہم ریلیف متوقع ہے۔ حکومت تقریباً 60 ارب روپے کے ٹیکس ریلیف پر غور کر رہی ہے۔ انکم ٹیکس سلیب 6 سے بڑھا کر 8 کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

ماہانہ ایک لاکھ 83 ہزار روپے سے زائد آمدن والے افراد کیلئے ریلیف پیکج تیار کیا گیا ہے جبکہ دو لاکھ 67 ہزار روپے ماہانہ آمدن والے طبقے کیلئے ٹیکس شرح 25 فیصد سے کم کرکے 20 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

موضوعات : #budgetincomesalarytax
ShareSend

متعلقہ خبریں

Great convenience for those filing tax returns for the first time
تازہ ترین

پہلی بار ٹیکس گوشوارہ جمع کرانے والوں کے لیے بڑی سہولت

28 جولائی , 2026
لیوی بھتہ اور جگا ٹیکس ہے ،پٹرول سستا کرو،حافظ نعیم الرحمان
پاکستان

لیوی بھتہ اور جگا ٹیکس ہے ،پٹرول سستا کرو،حافظ نعیم الرحمان

25 جولائی , 2026
Federal government officially announces a 35% increase in the salaries of TTS teachers.
تازہ ترین

وفاقی حکومت کا ٹی ٹی ایس اساتذہ کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے کا باضابطہ اعلان

15 جولائی , 2026
No fake receipts, real taxes, tighter cordon around tax evaders in Punjab
اہم ترین 3

جعلی رسید نہیں ،اصل ٹیکس ،پنجاب میں ٹیکس چوروں کے گرد گھیرا تنگ

23 جون , 2026
خیبر پختونخوا کا بجٹ پیش،تنخواہوں میں 7فیصد اضافہ
پاکستان

خیبر پختونخوا کا بجٹ پیش،تنخواہوں میں 7فیصد اضافہ

19 جون , 2026
Khyber Pakhtunkhwa's tax-free budget of around Rs2250 billion to be presented today
اہم ترین 2

خیبر پختونخوا کا تقریباً2250ارب کا ٹیکس فری بجٹ آج پیش کیا جائے گا

19 جون , 2026
اگلی خبر
Pakistan's dynamic space surveillance program expands to 15 satellites

پاکستان کا متحرک خلائی نگرانی کا پروگرام 15مصنوعی سیاروں تک پھیل گیا

یہ بھی پڑھیں

How did the dinosaurs go extinct A 66-million-year-old mystery solved.

ڈائنوسار کیسے ختم ہوئے؟ 6 کروڑ 60 لاکھ سال پرانا معمہ حل

28 جولائی , 2026
'Zero Begging' initiative launched in Punjab; decision taken to rehabilitate deserving beggars.

پنجاب میں زیرو بیگنگ منصوبے کا آغاز، مستحق گداگروں کی بحالی کا فیصلہ

28 جولائی , 2026
Good news for Pakistanis three consecutive holidays in August.

پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، اگست میں مسلسل 3 چھٹیاں

28 جولائی , 2026
Announcement to resume Air Indus flights after 11 years.

11سال بعد ایئر انڈس کی پروازیں دوبارہ بحال کرنے کا اعلان

28 جولائی , 2026
Great convenience for those filing tax returns for the first time

پہلی بار ٹیکس گوشوارہ جمع کرانے والوں کے لیے بڑی سہولت

28 جولائی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔