لاہور ( پاک ترک نیوز) جعلی رسید نہیں، اصل ٹیکس،-پنجاب حکومت نے ٹیکس چوروں اور ٹیکس فراڈ کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا۔
میرج ہالز ،فوڈ چینز،کاروبار سے فارم ہاؤسز تک ہر ٹرانزیکشن کا حساب ہوگا۔
پنجاب حکومت نے میرج ہالز، مارکیز اور فارم ہاؤسز اور بڑے فود چینز کی مانیٹرنگ کے لیے کیمرے لگانے کا فیصلہ کر لیا ،جعلی رسیدیں دینے اور سیلز چھپانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
بڑے ریسٹورنٹس میں کیش وصولی کے بجائے ڈیجیٹل پیمنٹ لازمی کرنے پر غورکیا جا رہا ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے اگر دنیا کیش سے ڈیجیٹل پر جا سکتی ہے تو پاکستان کیوں نہیں؟ٹیکس چوری پر نو ٹالرنس،کیمرے کی آنکھ بھی دیکھے گی اور ڈیجیٹل سسٹم بھی پکڑے گا-
وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹیکس وصولی اور سیکٹرل میپنگ کی ہر ہفتے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ،مالی سال 2026-27 کے لیے 528.5 ارب روپے کا ریونیو ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔
وزیر اعلی مریم نواز نے کیش اکانومی سے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی جانب منتقلی کا حکم دیا ہے ،وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کر لیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کیسے حاصل کریں؟
اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پنجاب ریونیو کلیکشن میں 38 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد وصولی 250 سے 346 ارب تک پہنچ گئی-پی آر اے کا دائرہ کار 10 سے بڑھا کر 26 اضلاع تک وسیع کر دیا گیا-پی آر اے میں انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ونگ،ٹیکس پیئر آڈٹ اور لیگل ونگ کا قیام لا جا چکا ہے۔
پی آر اے کی کارکردگی پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے اظہار اطمینان کرتے ہوئے شاباش دی ،وزیراعلیٰ نے عوام میں ٹیکس آگاہی بڑھانے کے لئے پی آر اے کا میڈیا ونگ مزید موثر کرنے کی ہدایت کر دی ہے ،کہا پی آر اے جہاں جہاں کارروائی کرے،جامع انداز میں کارروائی کی وجوہات میڈیا پر لائے۔












