جمعہ , 2 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ایمرجنسی یا گورنر راج؟ دونوں میں کیا فرق ہے؟

44 منٹس پہلے
A A
Emergency or Governor's Rule What is the difference between the two
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز)ایمرجنسی یا گورنر راج؟ دونوں میں کیا فرق ہے؟

خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال کے تناظر میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی باتیں ایک بار پھر سیاسی بحث کا موضوع بن گئی ہیں۔۔۔لیکن سوال یہ ہے کہ ایمرجنسی اور گورنر راج میں بنیادی فرق کیا ہے؟آئین پاکستان ان دونوں کے بارے میں کیا کہتا ہے؟اور ملک کی تاریخ میں مختلف صوبوں میں گورنر راج کب کب نافذ کیا گیا؟پاکستان میں ایمرجنسی اور گورنر راج ایک ہی چیز نہیں بلکہ آئین میں دونوں کے لیے الگ الگ شقیں موجود ہیں۔ایمرجنسی کا تعلق غیر معمولی قومی یا صوبائی بحران سے ہے۔ آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت جنگ، بیرونی جارحیت یا ایسی اندرونی بدامنی کی صورت میں ہنگامی حالت نافذ کی جا سکتی ہے جس سے ملک یا کسی حصے کی سلامتی کو خطرہ ہو۔

آئین میں صوبے کے معاملات پر وفاقی اختیار بڑھانے کی گنجائش بھی اسی ہنگامی صورت حال کے تحت موجود ہے۔دوسری جانب گورنر راج کا بنیادی تعلق صوبے میں آئینی مشینری کی ناکامی سے ہے۔آئین کے آرٹیکل 234 کے تحت اگر صدر، گورنر کی رپورٹ پر مطمئن ہوں کہ صوبائی حکومت آئین کے مطابق نہیں چلائی جا سکتی تو صدر اعلان کے ذریعے گورنر کو صوبائی حکومت کے بعض یا تمام انتظامی اختیارات سنبھالنے کی ہدایت کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیشنل گرڈ پر عوام کا انحصار بڑھ گیا، بجلی کی فروخت میں1.8فیصد اضافہ

یعنی سادہ الفاظ میں۔۔۔ایمرجنسی = غیر معمولی قومی یا صوبائی بحرانجبکہگورنر راج = صوبے میں آئینی نظام چلانے میں ناکامیگورنر راج کے دوران صوبائی حکومت کے انتظامی اختیارات گورنر یا وفاقی اختیار میں منتقل ہو سکتے ہیں، جبکہ صوبائی اسمبلی کی حیثیت اور اختیارات کا معاملہ آئینی شرائط کے مطابق طے ہوتا ہے۔ ماضی میں ایسے اقدامات کے دوران بعض صوبائی اسمبلیوں کو برقرار بھی رکھا گیا۔پاکستان میں گورنر راج کی تاریخ نئی نہیں۔پنجاب میں پہلی بار 1949 میں گورنر راج نافذ ہوا جو 1951 تک جاری رہا۔پنجاب میں دوبارہ 1999 سے 2002 تک گورنر راج رہا، جبکہ 2009 میں بھی تقریباً ایک ماہ کے لیے گورنر راج نافذ کیا گیا۔ اس وقت سلمان تاثیر نے صوبائی انتظام سنبھالا تھا۔خیبر پختونخوا میں تین مرتبہ گورنر راج نافذ ہوا۔پہلی بار 1975 میں، دوسری مرتبہ 1994 میں، جبکہ تیسری مرتبہ 1999 سے 2002 تک گورنر راج رہا۔بلوچستان میں بھی متعدد مرتبہ گورنر راج نافذ کیا گیا۔ 1973، 1975، 1999 اور 2013 اس کی نمایاں مثالیں ہیں۔2013 میں بلوچستان میں فرقہ وارانہ تشدد اور امن و امان کی سنگین صورتحال کے پس منظر میں گورنر راج نافذ کیا گیا، جو تقریباً دو ماہ بعد ختم ہوا۔سندھ میں 1998 کا واقعہ بھی اہم مثال ہے۔اس وقت صوبے میں امن و امان کی انتہائی خراب صورتحال کے تناظر میں گورنر راج نافذ کیا گیا۔ سرکاری حکم نامے میں گورنر کو صوبائی حکومت کے اختیارات سنبھالنے اور امن بحال کرنے کے لیے اقدامات کا اختیار دیا گیا تھا۔

پاکستان میں ایمرجنسی بھی مختلف مواقع پر نافذ ہوتی رہی ہے۔آئینی ریکارڈ کے مطابق 28 مئی 1998 کو بھی آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا تھا، جبکہ 1971 میں بھی ایمرجنسی نافذ رہی۔اگر معاملہ پورے ملک یا کسی حصے کی سلامتی کو درپیش غیر معمولی خطرے کا ہو تو ایمرجنسی کا آئینی راستہ اختیار کیا جاتا ہے۔لیکن اگر مسئلہ کسی صوبے میں آئینی مشینری کے ناکام ہونے کا ہو تو آرٹیکل 234 کے تحت گورنر راج کا راستہ موجود ہے۔اس لیے ہر امن و امان کا بحران خود بخود گورنر راج یا ایمرجنسی کا جواز نہیں بنتا۔ آئین دونوں اقدامات کے لیے مخصوص شرائط مقرر کرتا ہے۔

موضوعات : emergancykhyberpk
ShareSend

متعلقہ خبریں

Important meeting called at the Presidency today on the situation in Khyber Pakhtunkhwa
تازہ ترین

خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس آج طلب

1 اکتوبر , 2026
Meeting chaired by Prime Minister, various constitutional and legal options under consideration on the situation in Khyber Pakhtunkhwa
اہم ترین

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس، خیبرپختونخوا کی صورتحال پر مختلف آئینی و قانونی آپشنز زیرغور

1 اکتوبر , 2026
Imposing Governor's Rule in Khyber Pakhtunkhwa would not be an unconstitutional move, says Nayyar Bukhari.
تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں گورنر راج ماورائے آئین اقدام نہیں ہو گا، نیئر بخاری

30 ستمبر , 2026
What will be the future of the Khyber Pakhtunkhwa government Important meeting at the Prime Minister's House today
تازہ ترین

خیبر پختونخوا حکومت کا مستقبل کیا ہوگا؟ وزیراعظم ہاؤس میں آج اہم اجلاس

30 ستمبر , 2026
Security forces' operations in Balochistan and Khyber Pakhtunkhwa; 7 terrorists killed.
تازہ ترین

بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 7 دہشت گرد ہلاک

29 ستمبر , 2026
Rainfall in different parts of the country, rain emergency declared in twin cities
تازہ ترین

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، جڑواں شہروں میں رین ایمرجنسی نافذ

28 ستمبر , 2026
اگلی خبر
حکومت ،اپوزیشن مذاکرات کا پہلا دور ختم،کل پھر ملنے پر اتفاق

حکومت ،اپوزیشن مذاکرات کا پہلا دور ختم،کل پھر ملنے پر اتفاق

یہ بھی پڑھیں

امریکی کمپنی ڈرائیورز کو 27 کروڑ 25 لاکھ ڈالر دینے پر تیار

امریکی کمپنی ڈرائیورز کو 27 کروڑ 25 لاکھ ڈالر دینے پر تیار

2 اکتوبر , 2026
Oil shipments from the Middle East accelerate despite war

جنگ کے باوجود مشرق وسطیٰ سے تیل کی ترسیل تیز

2 اکتوبر , 2026
Induction of Airbus H125 helicopters into the Pakistan Air Force and Navy.

پاکستان فضائیہ اور بحریہ میں ایئربس ایچ 125 ہیلی کاپٹروں کی شمولیت

2 اکتوبر , 2026
صومالیہ ،ہائی جیک بحری جہاز کے 4پاکستانی ارکان بازیاب

صومالیہ ،ہائی جیک بحری جہاز کے 4پاکستانی ارکان بازیاب

2 اکتوبر , 2026
حکومت ،اپوزیشن مذاکرات کا پہلا دور ختم،کل پھر ملنے پر اتفاق

حکومت ،اپوزیشن مذاکرات کا پہلا دور ختم،کل پھر ملنے پر اتفاق

2 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔