مظفر آباد ( پاک ترک نیوز) آزاد کشمیر میں عام انتخابات کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ۔ 27 جولائی کو پورے آزاد کشمیر میں بیک وقت انتخابات کے بجائے اب الیکشن تین مراحل میں ہو گا۔
چیف الیکشن کمشنر کے مطابق ستائیس جولائی کو میرپور ڈویژن، 2 اگست کو مظفرآباد ڈویژن اور 10 اگست کو پونچھ ڈویژن میں پولنگ ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کا سات اگست کو ملک گیر احتجاج کا اعلان
چیف الیکشن کمشنر کے مطابق سکیورٹی اور انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانے کے لیے انتخابات مرحلہ وار کرانے کا فیصلہ کیا گیا ۔












