جمعرات , 22 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 2015کے قانون کے تحت کرانے کا حکم

1 دن پہلے
A A
Election Commission orders to hold local government elections in Islamabad under 2015 law
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 2015 کے بلدیاتی قانون کے تحت کرانے کا حکم دے دیا۔ کمیشن نے انتخابی شیڈول بھی آج ہی جاری کرنے کی ہدایت کردی۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی، جس میں سیکریٹری داخلہ اور الیکشن کمیشن کے حکام پیش ہوئے۔سماعت کے دوران اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال ملک نے بتایا کہ اسلام آباد میں اب تک چھ مرتبہ حلقہ بندیاں کی جا چکی ہیں، جبکہ چار مرتبہ انتخابی شیڈول بھی جاری کیا گیا۔ ان کے مطابق آخری انتخابی پروگرام 9 اکتوبر 2026 کو جاری کیا گیا تھا، تاہم انتخابی عمل آگے نہ بڑھ سکا۔

الیکشن کمیشن کو بتایا گیا کہ حکومت کی جانب سے جاری صدارتی حکم کی مدت 6 ستمبر کو ختم ہوگئی تھی، جبکہ 14 اکتوبر کو حتمی حلقہ بندیاں شائع کردی گئی تھیں۔ وزارت داخلہ کو صدارتی حکم کی مدت ختم ہونے سے متعلق دو مرتبہ یاددہانی کے خطوط بھی بھجوائے گئے۔اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد بلدیاتی حکومت کے قواعد تاحال فراہم نہیں کیے گئے، جبکہ وزارت قانون نے قواعد کی منظوری دینے سے بھی انکار کردیا۔ وفاقی حکومت نے نیا بلدیاتی قانون بھی نہیں بنایا، اس لیے موجودہ 2015 کے قانون کے تحت انتخابات کرانے کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی۔سیکریٹری داخلہ نے الیکشن کمیشن میں پیش کیے گئے حقائق کو درست تسلیم کیا، تاہم مؤقف اختیار کیا کہ 2015 کے قانون کے تحت انتخابات کرانے کی صورت میں اب تک کی کارروائی ختم کرنا پڑے گی۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ریمارکس دیے کہ اگر 2015 کے قانون کے تحت انتخابات کرائے جائیں تو حلقہ بندیوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ، سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اور وزرا کی کمیٹی کی جانب سے متعدد یقین دہانیاں کرائی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور مالدیپ کا تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور سیاحت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانا ہی نہیں چاہتی۔ آئین کے مطابق بلدیاتی انتخابات قانون کے تحت کرانا لازم ہے اور الیکشن کمیشن مجبور ہوکر انتخابات کے انعقاد کا حکم دے رہا ہے۔الیکشن کمیشن نے اپنے مختصر حکمنامے میں اسلام آباد میں 2015 کے بلدیاتی قانون کے تحت انتخابات کرانے اور انتخابی شیڈول آج ہی جاری کرنے کی ہدایت کردی۔

موضوعات : elecationelecationcommssionislamabad
ShareSend

متعلقہ خبریں

محسن نقوی ،طلال چودھری کی لائبہ اعجاز کے گھر آمد ،اہلخانہ سے اظہار افسوس
پاکستان

محسن نقوی ،طلال چودھری کی لائبہ اعجاز کے گھر آمد ،اہلخانہ سے اظہار افسوس

21 اکتوبر , 2026
Local government elections in Islamabad will be held on December 20; election schedule issued.
تازہ ترین

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 20 دسمبر کو ہوں گے، انتخابی شیڈول جاری

21 اکتوبر , 2026
Prime suspect in Laiba suicide case killed by gunfire from his own associates
تازہ ترین

لائبہ خودکشی کیس کا مرکزی ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

21 اکتوبر , 2026
Governor's rule and emergency are contrary to constitutional and democratic principles, says Barrister Gohar.
تازہ ترین

گورنر راج اور ایمرجنسی آئینی و جمہوری اصولوں کے خلاف ہیں، بیرسٹر گوہر

20 اکتوبر , 2026
The Foreign Minister of the Maldives has arrived in Islamabad; President Mohamed Muizzu will visit Pakistan today.
تازہ ترین

مالدیپ کی وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئیں، صدر محمد معیزو آج پاکستان کا دورہ کریں گے

20 اکتوبر , 2026
اسلام آباد کے اسپتال میں غیر قانونی گردہ پیوندکاری کا انکشاف، 13 ملزمان نامزد
پاکستان

اسلام آباد کے اسپتال میں غیر قانونی گردہ پیوندکاری کا انکشاف، 13 ملزمان نامزد

19 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
US Air Force decides to modernize F-16 fighter jets

امریکی فضائیہ کا ایف 16 لڑاکا طیاروں کو جدید بنانے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں

Peshawar An important meeting of the Federal Apex Committee chaired by the Prime Minister reviewed the security situation.

پشاور، وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس سکیورٹی صورتحال کا جائزہ

22 اکتوبر , 2026
Taliban attempt to infiltrate Wakhan Corridor; China issues stern warning

واخان راہداری پر طالبان کی دراندازی کی کوشش، چین کی سخت تنبیہ

22 اکتوبر , 2026
Waseem Akhtar, leader of Muttahida Qaumi Movement Pakistan

سندھ میں اقربا پروری اور وڈیرہ شاہی کا راج ہے ،وسیم اختر

22 اکتوبر , 2026
Amitabh Bachchan is unwell; doctors have advised him to rest.

امیتابھ بچن کی طبیعت خراب ،ڈاکٹروں کا آرام کرنے کا مشورہ

22 اکتوبر , 2026
Tensions in the Middle East; rise in crude oil prices in the global market.

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

22 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔