بہاولپور ( پاک ترک نیوز) این اے 168 بہاولپور کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک منیر اقبال چنڑ کامیاب ہوگئے۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ملک منیر اقبال چنڑ نے 79 ہزار 306 ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار ولی داد چیمہ 42 ہزار 623 ووٹ لے سکے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہونگے
این اے 168 کی نشست مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ملک اقبال چنڑ کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ ضمنی انتخاب میں ان کے بیٹے ملک منیر اقبال چنڑ نے میدان مار لیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے ملک منیر اقبال چنڑ کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چنڑ کی کامیابی عوام کے مسلم لیگ ن پر اعتماد کا اظہار ہے۔












