جمعہ , 9 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 3

8اکتوبر کا قیامت خیز زلزلہ،21سال بعد بھی زخم تازہ

1 دن پہلے
A A
8اکتوبر کا قیامت خیز زلزلہ،21سال بعد بھی زخم تازہ
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) آٹھ اکتوبر دو ہزار پانچ کو صبح آٹھ بج کر باون منٹ پر آنے والے سات اعشاریہ چھ شدت کے تباہ کن زلزلے کو اکیس برس بیت گئے، مگر اس قیامت خیز سانحے کے زخم آج بھی مکمل طور پر مندمل نہیں ہوسکے۔ زلزلے کا مرکز مظفرآباد کے شمال مشرق میں تھا، جس نے آزاد کشمیر، خیبر پختونخوا کے ہزارہ ڈویژن اور ملحقہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔
زلزلے کے چند ہی لمحوں میں بستیاں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئیں، سڑکیں اور پل تباہ ہوگئے، پہاڑوں سے بڑے پیمانے پر تودے گرے اور ہزاروں خاندان اپنے پیاروں، گھروں اور روزگار سے محروم ہوگئے۔ سرکاری و مختلف امدادی اعدادوشمار میں ہلاکتوں کی تعداد مختلف رہی، تاہم عام طور پر تقریباً اسی ہزار اموات کا حوالہ دیا جاتا ہے، جبکہ لاکھوں افراد متاثر اور بے گھر ہوئے۔
بالاکوٹ اس تباہی کا سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں شامل تھا۔ شہر کو شدید نقصان پہنچنے کے بعد اسے خطرناک علاقہ قرار دیا گیا اور متاثرین کی آبادکاری کے لیے بکریال کے مقام پر نیو بالاکوٹ سٹی بنانے کا منصوبہ تیار کیا گیا۔ منصوبے کا مقصد متاثرہ خاندانوں کو محفوظ اور جدید رہائشی سہولتیں فراہم کرنا تھا، مگر اکیس برس بعد بھی یہ منصوبہ مکمل نہیں ہوسکا۔
صرف نیو بالاکوٹ سٹی ہی نہیں، ہزارہ ڈویژن میں زلزلے سے تباہ ہونے والے تعلیمی اور طبی منصوبوں کی بحالی بھی طویل عرصے تک مکمل نہ ہوسکی۔ دو ہزار تئیس کی ایک رپورٹ کے مطابق ہزارہ میں زلزلے سے تباہ ہونے والی سات ہزار ترپن عمارتوں اور بنیادی ڈھانچے میں سے پانچ ہزار چار سو دس کی تعمیر نو مکمل ہوئی تھی، جبکہ سینکڑوں منصوبے زیر تعمیر اور سیکڑوں پر کام شروع ہی نہیں ہوسکا تھا۔
زلزلے نے ہزارہ ڈویژن میں تقریباً تین ہزار تعلیمی اداروں کو بھی متاثر کیا۔ بالاکوٹ اور گردونواح میں بعض اسکول اور صحت مراکز طویل عرصے تک عارضی عمارتوں یا خیموں میں چلتے رہے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ قدرتی آفت چند منٹ میں گزر گئی، مگر اس کے بعد شروع ہونے والی بحالی کی جنگ کئی دہائیوں تک جاری رہی۔
سرکاری منصوبوں، عالمی امداد اور اربوں روپے کے اعلانات کے باوجود متاثرہ علاقوں کے لوگوں کے لیے سب سے بڑا سوال یہی رہا کہ بحالی کا عمل کب مکمل ہوگا؟ کئی علاقوں میں سڑکیں، اسکول، اسپتال اور دیگر بنیادی سہولتیں ابھی تک مطلوبہ معیار کے مطابق بحال نہیں ہوئیں۔ اکتوبر دو ہزار چھبیس میں بھی قومی اسمبلی میں متاثرہ علاقوں کے 216 اسکولوں کی نامکمل تعمیر، خراب سڑکوں اور غیر فعال اسپتالوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
اکیس سال بعد بھی آٹھ اکتوبر صرف ایک قدرتی آفت کی یاد نہیں، بلکہ متاثرین کے ان سوالات کی یاد دہانی ہے جو آج بھی جواب کے منتظر ہیں۔ ملبہ تو ہٹا دیا گیا، نئی بستیاں بھی آباد ہوگئیں، لیکن بالاکوٹ کے متاثرین کے لیے نیو بالاکوٹ سٹی کا خواب اور کئی نامکمل منصوبے آج بھی اس سانحے کی ادھوری داستان سناتے ہیں۔

موضوعات : 8octorberearthquakeEarthquake2005
ShareSend

متعلقہ خبریں

Tribute to the martyrs of the October 8, 2005 earthquake; Maryam Nawaz expresses solidarity with the victims.
پاکستان

8 اکتوبر 2005 کے زلزلے کے شہدا کو خراجِ عقیدت، مریم نواز کا متاثرین سے اظہارِ یکجہتی

8 اکتوبر , 2026
Hundreds of earthquakes discovered under Antarctica's glacier, scientists are also worried
تازہ ترین

انٹارکٹیکا کے گلیشیئر کے نیچے سینکڑوں زلزلے دریافت، سائنسدان بھی پریشان

13 ستمبر , 2026
Powerful 7.4 magnitude earthquake hits the Colombian city of Cali; widespread panic ensues.
تازہ ترین

کولمبیا کے شہر کیلی میں 7.4شدت کا طاقتور زلزلہ، شدید خوف و ہراس پھیل گیا

10 اگست , 2026
Earthquake hits western Iran's Kermanshah province
تازہ ترین

ایران کے مغربی صوبے کرمانشاہ میں زلزلہ

20 جولائی , 2026
وینزویلا زلزلہ، 106 گھنٹوں بعد ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا
تازہ ترین

وینزویلا زلزلہ، 106 گھنٹوں بعد ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا

29 جون , 2026
فلپائن میں تین ہفتے بعد پھر زلزلہ،شدت 6.7 ریکارڈ
تازہ ترین

فلپائن میں تین ہفتے بعد پھر زلزلہ،شدت 6.7 ریکارڈ

26 جون , 2026
اگلی خبر
پاکستان اور آئی ایم ایف میں اسٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف میں اسٹاف لیول معاہدہ

یہ بھی پڑھیں

Agreement to enhance cooperation in railway connectivity and the power sector between Saudi Arabia and the United Arab Emirates.

سعودی عرب اور یو اے ای میں ریلوے رابطوں اور بجلی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا معاہدہ

9 اکتوبر , 2026
HEC announces the release of lists of registered and unregistered educational institutions.

ایچ ای سی کا رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ تعلیمی اداروں کی فہرستیں جاری کرنے کا اعلان

9 اکتوبر , 2026
Prime Minister directs to facilitate loan provision for homes, small businesses and agriculture

وزیراعظم کی گھروں، چھوٹے کاروباروں اور زراعت کے لیے قرضوں کی فراہمی آسان بنانے کی ہدایت

9 اکتوبر , 2026
Pakpattan Speeding dumper truck claims lives of a couple and their child.

پاکپتن ، تیز رفتار ڈمپر نے میاں بیوی اور بچے کی جان لے لی

9 اکتوبر , 2026
Bilawal Bhutto Zardari and Rana Sanaullah appointed members of the judicial commission.

بلاول بھٹو زرداری اور رانا ثناء اللہ جوڈیشل کمیشن کے رکن مقرر

9 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔