کراچی ( پاک ترک نیوز) کراچی کی عدالت نے ڈرگ کوئین انمول عرف پنکی کو قتل اور منشیات تمام مقدمات میں جیل بھیج دیا ۔
پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی گئی، عدالت نے پولیس کو تحقیقات مکمل کر کے چالان پیش کرنے کی ہدایت کر دی
تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا بوٹ بیسن اور ڈیفنس تھانے میں درج مقدمات میں رائیڈرز کو گرفتار کیا تھا، لیکن ملزمہ مفرور تھی، تفتیش کے لئے جسمانی ریمانڈ ضروری ہے،،ادھر منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات کے مزید تین مقدمات سامنے آ گئے۔












