ہفتہ , 25 جولائی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
پاک ترک نیوز
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
Home تازہ ترین

پی کے 8303، پاکستان کی فضائی تاریخ کا دردناک سانحہ

2 مہینے پہلے
A A
PK 8303, a painful tragedy in Pakistan's aviation history
Share on Facebookwhatsapp

کراچی ( پاک ترک نیوز) 22 مئی 2020۔۔۔ ایک ایسا دن جس نے پاکستان کی فضاؤں کو سوگوار کر دیا۔ عید سے دو دن پہلے لاہور سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 اپنے مسافروں کو منزل تک نہ پہنچا سکی۔
کراچی ایئرپورٹ سے چند لمحوں کی دوری پر طیارہ رہائشی آبادی پر گر کر تباہ ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے خوشیوں بھرا سفر قیامت میں بدل گیا۔آج اس المناک حادثے کو پانچ برس مکمل ہو چکے ہیں، مگر سانحے کی تلخ یادیں آج بھی دلوں میں زندہ ہیں۔


یہ 2020 تھا۔۔۔ دنیا کورونا وبا کی لپیٹ میں تھی، پاکستان میں بھی لاک ڈاؤن نافذ تھا، مگر عید کی وجہ سے سفر جاری تھے۔22 مئی کو لاہور سے کراچی روانہ ہونے والی پی آئی اے کی پرواز 8303 میں 91 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے۔کسی کو معلوم نہ تھا کہ یہ سفر ان کی زندگی کا آخری سفر ثابت ہوگا۔
سرکاری تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق پہلی لینڈنگ کے دوران طیارے کے لینڈنگ گیئر نہیں کھلے، جس کے باعث جہاز کے انجن رن وے سے ٹکراتے اور چنگاریاں چھوڑتے رہے۔خطرناک صورتحال کے باوجود پائلٹ نے دوبارہ ٹیک آف کی کوشش کی، مگر چند ہی لمحوں بعد ایئر بس اے 320 بے قابو ہو گئی۔
تقریباً 80 ٹن وزنی طیارہ کراچی کے جناح گارڈن کے رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، ہر طرف آگ، دھواں اور چیخ و پکار تھی۔اس دلخراش حادثے میں 97 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ صرف دو مسافر معجزانہ طور پر زندہ بچ سکے۔


حادثے کے چشم دید گواہ محمد اصغر آج بھی اس منظر کو نہیں بھول سکے۔ان کے مطابق جمعہ کی نماز کے بعد وہ گاڑی میں بیٹھنے لگے تھے کہ اچانک خوفناک آواز سنائی دی، پھر جلتے ہوئے ملبے اور جیٹ فیول کی بارش شروع ہو گئی۔وہ شدید زخمی ہوئے اور کئی ماہ تک اسپتال میں زیر علاج رہے۔
اس سانحے میں زندہ بچ جانے والے بینکار ظفر مسعود بھی ان خوش نصیب افراد میں شامل تھے جنہیں نئی زندگی ملی۔وہ عید منانے کے لیے کراچی واپس جا رہے تھے، مگر چند لمحوں میں سب کچھ بدل گیا۔
چھ برس گزرنے کے باوجود پی کے 8303 کا سانحہ آج بھی قومی یادداشت کا ایک دردناک باب ہے۔
یہ حادثہ نہ صرف فضائی حفاظت پر کئی سوال چھوڑ گیا بلکہ درجنوں خاندانوں کی خوشیاں ہمیشہ کے لیے چھین لے گیا۔22 مئی کا دن آج بھی اُن خاندانوں کے لیے ایک نہ بھرنے والا زخم ہے، جو اپنے پیاروں کے انتظار میں رہ گئے۔

موضوعات : #karachi#pk8303#plane
ShareSend

متعلقہ خبریں

Karachi 2 people die, 4 others remain in critical condition after generator smoke fills house
تازہ ترین

کراچی ،گھر میں جنریٹر کا دھواں بھرنےسے 2افراد جاں بحق ،4کی حالت غیر

21 جولائی , 2026
Drizzle in Karachi; pleasant weather.
تازہ ترین

کراچی میں بوندا باندی ،موسم خوشگوار

17 جولائی , 2026
The arrest of the mastermind behind terrorism in Karachi is a major success, says Bilawal Bhutto.
تازہ ترین

کراچی میں دہشت گردی کے ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری بڑی کامیابی ہے ،بلاول بھٹو

14 جولائی , 2026
The attack on the Rangers camp in Karachi was planned in Afghanistan.
تازہ ترین

کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی

14 جولائی , 2026
Meteorological Department forecasts rain in Karachi.
تازہ ترین

محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارش کی پیشگوئی

13 جولائی , 2026
Powerful network of fake officers exposed in Karachi; two suspects arrested.
تازہ ترین

کراچی میں جعلی افسروں کا طاقتورنیٹ ورک بےنقاب،2ملزم گرفتار

12 جولائی , 2026
اگلی خبر
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا ترکیہ کا سرکاری دورہ

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا ترکیہ کا سرکاری دورہ

یہ بھی پڑھیں

Babar Azam ready for another major test.

بابراعظم دوبارہ بڑے امتحان کیلئے تیار

25 جولائی , 2026
Pakistan ranks first in the number of Umrah pilgrims. Saudi Ministry of Hajj and Umrah.

پاکستان معتمرین کی تعداد میں پہلے نمبر پر ہے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ

25 جولائی , 2026
Commonwealth Games Indian athletes banned from exchanging gifts with Pakistanis.

کامن ویلتھ گیمز ،بھارتی اتھلیٹس کے پاکستانیوں کو تحفے دینے اور لینے پر پابندی

25 جولائی , 2026
9 law officers resign in Khyber Pakhtunkhwa, serious allegations against the leadership of Insaf Lawyers Forum

خیبرپختونخوا میں 9 لاء افسر مستعفی، انصاف لائرز فورم کی قیادت پر سنگین الزامات

25 جولائی , 2026
The Gordie Howe Bridge between Canada and the United States has opened to traffic.

کینیڈا اور امریکا کے درمیان گورڈی ہاؤ برج ٹریفک کے لیے کھل گیا

25 جولائی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

فیس بک ٹویٹر انسٹاگرام یوٹیوب

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Urdu
English