اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے جموں و کشمیر سے متعلق بھارتی بیانیے کو مسترد کردیا ،کہتے ہین بھارت سیاسی پروپیگنڈے سے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ قانونی حقائق مسخ نہیں کرسکتا، ایسے بیانات قانونی حقائق کو سیاسی پروپیگنڈے اور دھونس کے ذریعے مسخ کرنے کی ناکام بھارتی کوشش ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا گمراہ کن بیانات بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر کی متنازع حیثیت تبدیل نہیں کرسکتے۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی آج پھر بارش کی پیش گوئی
خواجہ آصف نےمزید کہا حقیقت یہ ہے کہ بھارت جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی سب سےبڑی سرپرست ریاست اور عدم استحکام کا بنیادی محرک ہے، غیر ذمہ دارانہ بیان بازی خطے میں بین الریاستی تصادم کی شدت اور خطرات میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔












