واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کی تقریر کے دوران غزہ کے حق میں نعرے لگ گئے، تقریب میں پانچ منٹ کی تقریر کے دوران چار مرتبہ شدید احتجاج کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: چینی جدید ریڈار کے بیڑے میں توسیع ، بحر الکاہل میں امریکی فضائی برتری چیلنج
مظاہرین نے غزہ میں بچوں کی بھوک اور انسانی بحران کی جانب توجہ دلاتے ہوئے امریکی وزیر جنگ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ احتجاج کرنے والوں نے نعرے لگائے کہ غزہ میں بچے بھوک سے مر رہے ہیں، جبکہ پیٹ ہیگسیتھ کو جنگی مجرم بھی قرار دیا۔












