کوئٹہ(پاک ترک نیوز) پشین کے علاقے سرانان میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں 6 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں اور اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں سی ٹی ڈی کے 4 اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں پولیس مقابلہ،ایک دہشت گرد ہلاک
سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک مبینہ دہشت گرد گزشتہ کچھ عرصے سے سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔کارروائی میں ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گردوں کی لاشیں کوئٹہ کے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں، تاہم تاحال ان کی شناخت نہیں ہوسکی۔












