اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) سعودی عرب میں اہم آئل پائپ لائن کی بندش اور حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔برینٹ خام تیل کی قیمت میں تین ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد برینٹ خام تیل 107 اعشاریہ 6 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔دوسری جانب ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل بھی 2 اعشاریہ 92 ڈالر مہنگا ہوگیا، جس کے بعد اس کی قیمت 103 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی۔خطے میں جاری کشیدگی اور تیل کی ترسیل کے اہم راستوں کو درپیش خطرات کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی رسد متاثر ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں، جس کے نتیجے میں قیمتوں پر دباؤ برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں دفعہ 144نافذ،5یا زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پاکستان پر بھی پڑنے کا امکان ہے۔پاکستان میں آج پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان متوقع ہے، جبکہ عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہونے کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔












