منگل , 8 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

سعودی عرب میں سعودائزیشن قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن

2 مہینے پہلے
A A
Crackdown on violation of Saudization laws in Saudi Arabia
Share on Facebookwhatsapp

ریاض ( پاک ترک نیوز) سعودی عرب کی وزارتِ انسانی وسائل و سماجی ترقی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں جاری انسپکشن مہم کے دوران سعودائزیشن (مقامی افراد کو ملازمتوں میں ترجیح دینے کی پالیسی) سے متعلق 80 ہزار سے زائد خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں، جن پر نجی شعبے کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

وزارت کے مطابق خلاف ورزیوں کی نشاندہی ایک جدید ڈیجیٹل اور فیلڈ انسپکشن سسٹم کے ذریعے کی گئی، جو لیبر قوانین اور سعودائزیشن کے فیصلوں پر عمل درآمد کی مسلسل نگرانی کرتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ نظام جدید الیکٹرانک پلیٹ فارمز کے ذریعے اداروں کے ڈیٹا کا مسلسل تجزیہ کرتا ہے، مشتبہ خلاف ورزیوں کی فوری نشاندہی کرتا ہے جبکہ انسپکشن ٹیمیں موقع پر جا کر اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ اداروں میں موجود ملازمین اور رجسٹرڈ معلومات ایک دوسرے سے مطابقت رکھتی ہیں یا نہیں۔

وزارت کے مطابق 2026 کے پہلے چھ ماہ کے دوران نجی شعبے کے اداروں میں 5 لاکھ سے زائد انسپکشنز کی گئیں، جن کے نتیجے میں 2 لاکھ 40 ہزار سے زیادہ لیبر قوانین کی خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔اسی عرصے میں قوانین پر عمل نہ کرنے والے اداروں کو 50 ہزار سے زائد انتباہی نوٹس دیئے گئے۔

وزارت نے بتایا کہ انسپکشن مہم کے دوران 2 لاکھ سے زائد نجی ادارے ایسے بھی پائے گئے جنہوں نے لیبر قوانین، ضوابط اور وزارتی ہدایات پر مکمل عمل درآمد کیا، جو کاروباری شعبے میں قوانین کی بڑھتی ہوئی پاسداری کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں ملازمت کیلئے سخت قوانین نافذ

بیان کے مطابق انسپکشن مہم میں سعودائزیشن پر خصوصی توجہ دی گئی، جہاں مختلف پیشوں اور کاروباری سرگرمیوں میں مقامی افراد کی لازمی بھرتی سے متعلق فیصلوں پر عمل نہ کرنے کے باعث 80 ہزار سے زائد خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔

وزارت کا کہنا ہے کہ جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور اسمارٹ انسپکشن سسٹم نے نگرانی کے عمل کو زیادہ مؤثر اور شفاف بنا دیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق صرف 2026 کے پہلے نصف میں متعارف کرائے گئے اسمارٹ انسپکشن سسٹم کی مدد سے 60 ہزار سے زائد خلاف ورزیوں کا سراغ لگایا گیا، جس سے لیبر مارکیٹ میں قوانین پر عمل درآمد کی نگرانی مزید مضبوط ہوئی ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ لیبر مارکیٹ کو منظم بنانے، سعودی شہریوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے اور نجی شعبے کو قوانین کا پابند بنانے کے لیے انسپکشن مہم آئندہ بھی اسی شدت سے جاری رکھی جائے گی۔

موضوعات : #saudiarbia#violation
ShareSend

متعلقہ خبریں

Saudi Arabia's contacts with the US and Iran have saved the region from a major conflict.
تازہ ترین

سعودی عرب کےامریکہ اور ایران سے رابطے، خطے کو بڑے تصادم سے بچا لیا

3 اگست , 2026
Saudi Arabia Precautionary alerts issued for Yanbu and Jazan lifted; the threat has passed.
تازہ ترین

سعودی عرب: ینبع اور جازان کے لیے جاری احتیاطی الرٹس ختم، خطرہ ٹل گیا

26 جولائی , 2026
Strict employment laws implemented in Saudi Arabia
تازہ ترین

سعودی عرب میں ملازمت کیلئے سخت قوانین نافذ

22 جون , 2026
Saudi Arabia's new airline Riyadh Air launches
تازہ ترین

سعودی عرب کی نئی ایئر لائنز ریاض ایئر لانچ

11 جون , 2026
Saudi Arabia and Turkey sign two major agreements on railway and logistics cooperation
تازہ ترین

سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ریلوے اور لاجسٹک تعاون کے2 بڑے معاہدے

10 جون , 2026
اگلی خبر
Low demand for electricity, further delays likely in 3 major 1832 MW hydropower projects

بجلی کی کم طلب، 1832 میگاواٹ کے3 بڑے پن بجلی منصوبوں میں مزید تاخیر کا امکان

یہ بھی پڑھیں

نادرا کا نیشنل پنشنرز ویری فکیشن سسٹم فعال

نادرا کا نیشنل پنشنرز ویری فکیشن سسٹم فعال

7 ستمبر , 2026
نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے معاملے پر سخت مؤقف اختیار کرنا مناسب نہیں، خواجہ آصف

نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے معاملے پر سخت مؤقف اختیار کرنا مناسب نہیں، خواجہ آصف

7 ستمبر , 2026
حکومت ،جماعت اسلامی مذاکرات ،قابل عمل تجاویز کا خیر مقدم کرینگے ،احسن اقبال

حکومت ،جماعت اسلامی مذاکرات ،قابل عمل تجاویز کا خیر مقدم کرینگے ،احسن اقبال

7 ستمبر , 2026
Fatima Sana fined for violating the code of conduct

فاطمہ ثناء پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پرجرمانہ عائد

7 ستمبر , 2026
سعودی عرب کے لیے 5 ارب ڈالر کے امریکی اسلحہ پیکیج کی منظوری

سعودی عرب کے لیے 5 ارب ڈالر کے امریکی اسلحہ پیکیج کی منظوری

7 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔