اتوار , 2 اگست , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ٹرمپ کے غزہ کیلئے 21نکاتی امن منصوبے کے مندرجات سامنے آ گئے

10 مہینے پہلے
A A
ٹرمپ کے غزہ کیلئے 21نکاتی امن منصوبے کے مندرجات سامنے آ گئے
Share on Facebookwhatsapp

از: سہیل شہریار

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منگل کے روز اقوام متحدہ میں آٹھ اہم اسلامی ملکوں کی قیادت سے ہونے والے بند کمرہ اجلاس میں انکی جانب سے پیش کئے گئے 21نکاتی امن منصوبے کے مندرجات سامنے آ گئے ہیں۔
امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو ویٹکوف نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا امن منصوبہ جو 21 نکات پر مشتمل ہے اسے اسلامی قیادت نے سراہا ہے۔ میرا خیال ہے یہ منصوبہ اسرائیل کے خدشات کے ساتھ ساتھ خطے کے دوسرے ہمسایہ ممالک کے تحفظات کو بھی دور کرتا ہے۔ ہم پرامید ہی نہیں، بلکہ پُراعتماد ہیں کہ جلد ہی ہم پیش رفت کا اعلان کر سکیں گے۔

https://www.youtube.com/watch?v=Ah9I6OhmNYc&t=3s
امریکی صدر کے 21نکاتی امن منصوبے کے امریکی اور عرب میڈیا کی جانب سے اپنے اپنے ذرائع سے حاصل کردہ مندرجات کے مطابق ان میں سرفہرست جنگ کا خاتمہ اور قیدیوں کی رہائی ہے۔جس کے بعد اسرائیل کا غزہ سے بتدریج انخلا اور عالمی اداروں کے ذریعے امداد کی فراہمی ہیں۔ پھرغزہ میں حماس کے بغیر حکومتی ڈھانچے کی تشکیل۔ایک سکیورٹی فورس کا قیام جس میں فلسطینی اور عرب و اسلامی ممالک کی فورسز شامل ہوں۔نئی انتظامیہ اور غزہ کی تعمیر نو کے لیے عرب و اسلامی فنڈنگ اور فلسطینی اتھارٹی کی جزوی شمولیت اہم نکات ہیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یقین دلایا ہے کہ "غزہ میں جنگ چند دنوں میں رک جائے گی”۔اور ٹرمپ کا منصوبہ "غزہ پر قبضے کو خارج از امکان قرار دیتا ہے۔جبکہ جنگ بندی کے فوری بعد امداد غزہ میں داخل ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ ٹرمپ نےاسلامی قیادت کے سامنے زور دیا کہ جنگ کو فوری طور پر ختم ہونا چاہیےکیونکہ اس کا تسلسل اسرائیل کو عالمی سطح پر مزید تنہا کر دے گا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ اسرائیل کی مغربی کنارے کو ضم کرنے کی کاروائیوں کے معاملے پر خاصے سخت تھے اور واضح کیا کہ مغربی کنارہ فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت ہے۔ حماس کے نہیں۔ لہٰذا اسرائیل اسے ضم نہیں کر سکتا۔اس موقع پر ٹرمپ کی ٹیم نے ایک دستاویز بھی پیش کی جس میں جنگ کے بعد کے سیاسی و سلامتی کےامور اور مغربی کنارے کو ضم نہ کرنے کی ضمانت شامل تھی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق بند کمرہ اجلاس کے آغاز پر ٹرمپ نے مختصر گفتگو میں کہاکہ یہ میری سب سے اہم ملاقات ہے۔ یہ مشرقِ وسطیٰ کے عظیم رہنماؤں کے ساتھ ایک اہم اجلاس ہے۔ ہم غزہ کی جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں اور یہ کریں گے۔ ممکن ہے ابھی کر سکیں۔انہوں نے کہاکہ اگر مشرقِ وسطیٰ میں جنگ نہ ہو تو زندگی بہتر ہوگی۔ ہم قیدیوں کی رہائی اور جنگ کے خاتمے پر بات کریں گے۔ٹرمپ نے بتایا کہ وہ اجلاس کے بعد خطے کے دیگر رہنماؤں سے بشمول اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے رابطہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال بہت طول پکڑ چکی ہے، ہم اس کا خاتمہ چاہتے ہیں اور قیدیوں کی رہائی بھی چاہتے ہیں۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی عمارت سے روانگی کے وقت ٹرمپ نے کہا کہ "آج ہم نے غزہ کے بارے میں بہت اچھا اجلاس کیا۔ یہ خطے کے اہم رہنماؤں کے ساتھ انتہائی کامیاب ملاقات تھی۔ اسرائیل اس میں شامل نہیں تھا، لیکن میں ان سے بھی ملوں گا۔ ہم غزہ سے متعلق مسائل پر کام کریں گے اور آج ہم نے ایک نہایت مثبت اجلاس کیا ہے”۔

موضوعات : americadonaldtrumpmulsimleaderstrump
ShareSend

متعلقہ خبریں

سعودی ولی عہد اورامریکی صدر کا ٹیلیفونک رابطہ
اہم ترین 3

سعودی ولی عہد اورامریکی صدر کا ٹیلیفونک رابطہ

2 اگست , 2026
ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملہ منسوخ کرنے کا اعلان
اہم ترین

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملہ منسوخ کرنے کا اعلان

2 اگست , 2026
US and Israel prepare plan to attack Iran's energy facilities.
تازہ ترین

امریکہ اور اسرائیل کا ایران کی توانائی کی تنصیبات پر حملے کا منصوبہ تیار

1 اگست , 2026
Iranian Parliament Speaker claims victory in the war.
اہم ترین

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا جنگ میں فتح کا دعویٰ

1 اگست , 2026
Trump hints at more attacks on Iran
تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران پر مزید حملوں کا عندیہ

1 اگست , 2026
ایران اس وقت انتہائی ابتر حالات سے گزر رہا ہے،ٹرمپ
اہم ترین

ایران اس وقت انتہائی ابتر حالات سے گزر رہا ہے،ٹرمپ

31 جولائی , 2026
اگلی خبر
ای تھری سے مذاکرات ناکام ،ایران پر آج سے عالمی پابندیاں نافذ ہو جائیں گی

ای تھری سے مذاکرات ناکام ،ایران پر آج سے عالمی پابندیاں نافذ ہو جائیں گی

یہ بھی پڑھیں

امریکا کا غیر تارکینِ وطن ویزوں کے لیے ویزا بانڈ پروگرام کو مستقل بنانے کا فیصلہ

امریکا کا غیر تارکینِ وطن ویزوں کے لیے ویزا بانڈ پروگرام کو مستقل بنانے کا فیصلہ

2 اگست , 2026
حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کا عرس،3روزہ خصوصی ٹریفک پلان

حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کا عرس،3روزہ خصوصی ٹریفک پلان

2 اگست , 2026
خیبر پختونخوا میں آپریشن 11گرج،متعدد خوارج ہلاک

خیبر پختونخوا میں آپریشن 11گرج،متعدد خوارج ہلاک

2 اگست , 2026
سری لنکا ویمن ٹیم نے پاکستان سے دوسرا ٹی 20میچ جیت لیا

سری لنکا ویمن ٹیم نے پاکستان سے دوسرا ٹی 20میچ جیت لیا

2 اگست , 2026
تم نے 30سال کا سفر ساڑھے 3سال میں طے کیا ،اب پتہ چلا کہ سسٹم خراب ہے ،رانا ثنا اللہ کا محسن نقوی کو جواب

تم نے 30سال کا سفر ساڑھے 3سال میں طے کیا ،اب پتہ چلا کہ سسٹم خراب ہے ،رانا ثنا اللہ کا محسن نقوی کو جواب

2 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔