لاہور(پاک ترک نیوز )پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا باقاعدہ آغاز کل سے ہوگا، جس کے لیے دونوں ٹیمیں آج آخری ٹریننگ سیشن میں اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دیں گی۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل آج اہم سرگرمیاں ہوں گی۔ دونوں ٹیمیں شام پانچ بجے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گی۔ٹریننگ سے قبل پاکستان کے کپتان صاحبزادہ فرحان اور سری لنکن کپتان کوشل مینڈس پری سیریز میڈیا کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: 8 اکتوبر 2005 کے زلزلے کے شہدا کو خراجِ عقیدت، مریم نواز کا متاثرین سے اظہارِ یکجہتی
میڈیا کانفرنس کے دوران پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی جائے گی۔ میڈیا کانفرنس اور ٹرافی کی رونمائی پریس کانفرنس روم، لیول تھری، فار اینڈ میں ہوگی۔












