لاہور( پاک ترک نیوز) پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سہ ملکی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی تیاریاں شروع ہونے جا رہی ہیں، پاکستان ون ڈے اسکواڈ میں شامل سات کھلاڑی لاہور کے مقامی ہوٹل پہنچ گئے ہیں۔قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے بھی اسکواڈ کو جوائن کر لیا ہے۔ لاہور پہنچنے والے دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، فہیم اشرف، سلمان علی آغا، حارث رؤف، سعد بیگ اور غازی غوری شامل ہیں۔پاکستان ون ڈے اسکواڈ جمعرات سے سہ ملکی سیریز کی تیاریوں کا آغاز کرے گا۔ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں پندرہ اکتوبر کو شام چار بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تربیتی سیشن میں حصہ لیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: کیمرے والی عینکوں کی فروخت پر پابندی کی درخواست پر سماعت آج ہو گی
سات میچوں پر مشتمل ون ڈے سہ ملکی سیریز کا آغاز اٹھارہ اکتوبر سے ہوگا، جس میں تینوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گی۔












