راولپنڈی (پاک ترک نیوز)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی سیریز کا پہلا مقابلہ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے شروع ہوگا، جبکہ ٹاس ساڑھے پانچ بجے ہوگا۔ دونوں ٹیمیں سیریز کا فاتحانہ آغاز کرنے کے لیے میدان میں اتریں گی۔
قومی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر کامیابی حاصل کرکے سیریز میں برتری حاصل کرنے کی کوشش کرے گی، جبکہ سری لنکن ٹیم بھی پہلے میچ میں کامیابی کے ساتھ سیریز کا آغاز کرنے کے لیے پرعزم ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ہانگ کانگ سکسز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان مقرر
راولپنڈی میں کرکٹ کے شائقین کو دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں کون سی ٹیم اپنی صلاحیتوں کا بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرتی ہے۔












