بشکیک (پاک ترک نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان سے ملاقات ہوئی۔
ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے باہر آ کر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا استقبال کیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے موجود ہیں۔
اس سے قبل وزیراعظم محمد شہباز شریف تین روزہ دورے پر کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک پہنچے ، جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
بشکیک پہنچنے پر کرغزستان کی کابینہ کے چیئرمین عادلبیک قاسمالییف (Adylbek Kasymaliev) نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کا استقبال کیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے اور علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف ایس سی او پلس سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
وزیراعظم، ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتا حی تقریب میں بطور مہمان خصوصی بھی شرکت کریں گے۔












