جمعرات , 29 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

چین نے سمندر کی گہرائی میں سونے اور چاندی کے بڑے ذخائر دریافت کرلیے

2 مہینے پہلے
A A
چین نے سمندر کی گہرائی میں سونے اور چاندی کے بڑے ذخائر دریافت کرلیے
Share on Facebookwhatsapp

بیجنگ (پاک ترک نیوز )چین نے مغربی بحرالکاہل میں سمندر کی گہرائی میں ایک بڑے ہائی ٹمپریچر ہائیڈرو تھرمل فیلڈ کی دریافت کرلی، جہاں موجود معدنی ذخائر میں سونے اور چاندی کی غیر معمولی مقدار سامنے آئی ہے۔

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ دریافت چین کی سرحدی سمندری حدود میں واقع ایک بیک آرک بیسن میں کی گئی۔ اس علاقے میں چین کے ماہرین پہلے بھی 10 سے زائد مرتبہ سروے کرچکے ہیں، جہاں تقریباً 700 سے 1500 میٹر کی گہرائی میں درجنوں ہائی ٹمپریچر ہائیڈرو تھرمل وینٹس کی نشاندہی ہوئی تھی۔ ان وینٹس سے نکلنے والے گرم سیال کا درجہ حرارت 315 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ مہم میں چینی تحقیقی اداروں کی ٹیم نے سمندر کی تہہ کا مزید تفصیلی جائزہ لیا اور موقع پر معدنی نمونے حاصل کیے۔ تحقیق کے دوران ایک نیا اور وسیع ہائیڈرو تھرمل فیلڈ دریافت ہوا، جہاں معدنی ذخائر تین بڑے مخروطی ڈھانچوں کی شکل میں موجود ہیں۔

ابتدائی تجزیے کے مطابق یہاں پائے جانے والے معدنی ذخائر میں چیلکوپائرائٹ، پائرائٹ اور اسفالیرائٹ سمیت کئی اہم اقتصادی معدنیات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : چین کے چاند مشن میں بڑی تبدیلی

سب سے زیادہ حیران کن بات ان نمونوں میں سونے اور چاندی کی مقدار ہے۔ بعض نمونوں میں سونے کی مقدار 15.4 پارٹس پر ملین تک ریکارڈ کی گئی، جو تقریباً 15.4 گرام فی ٹن خام معدنیات بنتی ہے۔ اسی طرح بعض نمونوں میں چاندی کی مقدار 1,271 پارٹس پر ملین، یعنی تقریباً 1,271 گرام فی ٹن تک پائی گئی۔

چینی ماہرین کے ابتدائی اندازوں کے مطابق اس علاقے میں موجود ممکنہ کثیرالمعدنی سلفائیڈ ذخائر عالمی سطح کے سمندری معدنی ذخائر کے برابر ہوسکتے ہیں۔

یہ علاقہ یوریشین پلیٹ اور فلپائن سی پلیٹ کی حدود کے قریب واقع ہے، جہاں زیرِ زمین ارضیاتی سرگرمیاں انتہائی شدید ہیں۔

ماہرین کے مطابق سمندری پانی زمین کی تہہ میں موجود دراڑوں کے ذریعے نیچے جاتا ہے، جہاں میگما کی حرارت سے انتہائی گرم ہوجاتا ہے۔

یہ گرم سیال زمین کے اندر موجود مختلف دھاتوں کو اپنے ساتھ جذب کرلیتا ہے۔ جب یہ سیال دوبارہ سمندر کی ٹھنڈی تہہ تک پہنچتا ہے تو دھاتیں سلفر کے ساتھ مل کر ٹھوس معدنیات بنانا شروع کردیتی ہیں، جو وقت کے ساتھ سمندر کی تہہ پر جمع ہوتی رہتی ہیں۔

تحقیقی ٹیم نے معدنی ذخائر کے ساتھ سمندر کی انتہائی گہرائی میں موجود زندگی کی حیران کن تصاویر بھی حاصل کیں۔ یہاں جھینگوں، کیکڑوں، سیپ اور انتہائی سخت ماحول میں زندہ رہنے والے جانداروں کی آبادیاں موجود ہیں۔

تاہم سونے، چاندی، تانبے اور زنک کی اتنی زیادہ مقدار کے باوجود فی الحال ان ذخائر کی باقاعدہ کان کنی ممکن نہیں۔ سمندر کی انتہائی گہرائی میں شدید دباؤ، پیچیدہ ارضیاتی حالات اور تکنیکی مشکلات کے باعث اس طرح کے فعال ہائیڈرو تھرمل ذخائر سے معدنیات نکالنا ابھی ایک بڑا چیلنج ہے۔

موضوعات : chinadiscoveredgoldseasilver
ShareSend

متعلقہ خبریں

Pakistan, China spokespersons agree to promote dialogue, strategic contacts and media cooperation
تازہ ترین

پاکستان اور چین کے ترجمانوں کے مذاکرات، اسٹریٹجک رابطوں اور میڈیا تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

26 اکتوبر , 2026
China demonstrates rapid deployment of the HQ-9B air defense system for desert warfare.
تازہ ترین

چین کا صحرائی جنگ کے لیے ایچ کیو 9 بی فضائی دفاعی نظام کی تیز منتقلی کا مظاہرہ

26 اکتوبر , 2026
Increase in the price of gold and silver
تازہ ترین

سونے اور چاندی کی قیمت میں اضافہ

26 اکتوبر , 2026
کم جونگ اُن نئے پل کے راستے چین پہنچ گئے، تجارتی تعلقات بڑھانے پر زور
تازہ ترین

کم جونگ اُن نئے پل کے راستے چین پہنچ گئے، تجارتی تعلقات بڑھانے پر زور

25 اکتوبر , 2026
Decrease in gold and silver prices; gold now costs 422,036 rupees per tola.
اہم ترین 2

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ سونا 4 لاکھ 22 ہزار 36 روپے کا ہوگیا

24 اکتوبر , 2026
China's big military move to become a superpower
تازہ ترین

چین کی سپر پاور بننے کیلئے بڑی عسکری چال

24 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
Entry of unmanned combat aircraft into the US Navy

امریکی بحری بیڑے میں بغیر پائلٹ جنگی طیاروں کی انٹری

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی کا شاہی قلعہ میں سہ ملکی سیریز کی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ

محسن نقوی کا شاہی قلعہ میں سہ ملکی سیریز کی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ

28 اکتوبر , 2026
حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان قانون سازی پر مذاکرات، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق

حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان قانون سازی پر مذاکرات، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق

28 اکتوبر , 2026
میر رضا کیس، سندھ حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی

میر رضا کیس، سندھ حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی

28 اکتوبر , 2026
ون چائنا پالیسی کی حمایت،پاکستان نے تائیوان کی ایئر لائنز کے لیے فضائی حدود بند کر دی

ون چائنا پالیسی کی حمایت،پاکستان نے تائیوان کی ایئر لائنز کے لیے فضائی حدود بند کر دی

28 اکتوبر , 2026
سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے گھر 21 سال بعد بیٹے کی پیدائش

سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے گھر 21 سال بعد بیٹے کی پیدائش

28 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔