کراچی ( پاک ترک نیوز) ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، فی تولہ سونا 1400 روپے مہنگا ہو گیا۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق 1400 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 4 لاکھ 23 ہزار 436 روپے ہو گئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1201 روپے اضافے سے 3 لاکھ 63 ہزار 28 روپے ہو گئی۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 14 ڈالر مہنگا ہو کر 4009 ڈالر پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران آج ترکیہ ،پاکستان ،سعودی حکام کی میز بانی کر رہا ہے ،اسماعیل بقائی
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ چاندی 20 روپے مہنگی ہو کر 5878 روپے کی ہو گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 17 روپے اضافے سے 5039 روپے ہو گئی۔عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 54 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہی ہے۔












