لاہور (پاک ترک نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بس کنڈیکٹر کی جانب سے خاتون کو دھکے دینے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
مریم نواز نے کہا کہ کنڈیکٹر کو صرف نوکری سے فارغ کرنا کافی نہیں، عوام کو دھکے دینے کے لیے نہیں رکھا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ کنڈیکٹر کو پکڑ کر خاتون کے گھر لے جایا جائے اور سب کے سامنے ان سے معافی منگوائی جائے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ وہ اس معاملے پر فوری طور پر ڈی پی او سے بات کریں گی۔












