لاہور( پاکت رک نیوز) مرکزی مسلم لیگ نے مریم نواز کو مبینہ ہتک آمیز بیانات پر قانونی نوٹس جاری کر دیا۔ نوٹس میں سیاسی جماعت کو دہشت گرد اور غیر قانونی قرار دینے سے متعلق بیانات پر قانونی اعتراض اٹھایا گیا ہے۔لیگل نوٹس کے مطابق مریم نواز کو پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے خلاف مبینہ ہتک آمیز بیانات فوری طور پر بند کرنے اور سوشل میڈیا پر موجود ایسا مواد ہٹانے کی ہدایت کی گئی ہے۔نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان بیانات سے جماعت کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔ مریم نواز سے سات روز کے اندر غیر مشروط تحریری معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 30ویں ای سی او وزرائے خارجہ اجلاس، شمالی قبرص کے وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے
پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے مبینہ ہتک آمیز مواد کی تشہیر روکنے، آئندہ ایسے بیانات نہ دینے اور متعلقہ مواد کا ریکارڈ محفوظ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔لیگل نوٹس میں خبردار کیا گیا ہے کہ مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں مناسب قانونی کارروائی کی جائے گی۔












