لاہور (پاک ترک نیوز )وزیراعلیٰ مریم نواز نے اٹک میں جان پر کھیل کر خودکش حملہ ناکام بنانے والے لیاقت شہید کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ کیلئے نامزد کرنے کا اعلان کر دیا ہے
لیاقت شہید نے جنڈ کی سرحدی چوکی پر خودکش بمبار کو آگے بڑھنے سے روکاخودکش بمبار کے بلاسٹ سے لیاقت خود بھی شہید ہوگیا
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شہید لیاقت کی عظیم قربانی کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید لیاقت جیسے لوگ پاکستانی قوم کے حقیقی ہیرو ہیں۔لیاقت شہید نے جان دیکر وطن کے لئے قربانی کی اعلیٰ ترین مثال قائم کی۔ لیاقت شہید کو عظیم قربانی کے اعتراف کے طور پر اعلیٰ ترین سول ایوارڈ کے لئے نامزد کیا جائے گا۔












