لاہور( پاک ترک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف آج منڈی بہاؤالدین کا دورہ کریں گی، جہاں وہ اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنے کے ساتھ طلبہ میں لیپ ٹاپ اور ہونہار اسکالرشپ کے چیکس تقسیم کریں گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف یونیورسٹی آف رسول میں طلبہ کو تعلیمی وظائف اور لیپ ٹاپ فراہم کریں گی۔ ضلع منڈی بہاؤالدین کی سرکاری یونیورسٹی کے 50، نجی اور وفاقی جامعات کے 38 طلبہ کو ہونہار اسکالرشپ دی جائے گی۔ضلع کے میڈیکل کالج کے 15 اور مختلف کالجز کے 368 طلبہ کو وزیراعلیٰ پنجاب ہونہار اسکالرشپ کے چیکس دیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت منڈی بہاؤالدین اور گجرات کے مجموعی طور پر 5 ہزار 531 طلبہ کو لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔یونیورسٹی آف گجرات کے ایک ہزار 55، یونیورسٹی آف چناب کے 51 اور 18 کالجز کے 610 طلبہ ہونہار اسکالرشپ حاصل کریں گے۔لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت یونیورسٹی آف گجرات کے 2 ہزار 406 اور یونیورسٹی آف رسول کے 521 طلبہ کو لیپ ٹاپ دیے جائیں گے۔ یونیورسٹی آف چناب کے 173، مقب یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے 87 اور ایئر یونیورسٹی کھاریاں کیمپس کے 80 طلبہ بھی لیپ ٹاپ حاصل کریں گے۔نواز شریف میڈیکل کالج کے 39، 21 کالجز کے 2 ہزار 21 طلبہ اور چار نرسنگ کالجز کی 204 طالبات کو بھی لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے پہلی جدید فلم سٹی کا افتتاح 15 دسمبر کو ہوگا
حکومتی منصوبے کے مطابق رواں سال پنجاب میں 70 مختلف شعبوں اور مضامین کے طلبہ کو 50 ہزار اسکالرشپس دی جائیں گی، جبکہ دیگر صوبوں کے طلبہ کے لیے بھی 5 ہزار 69 اسکالرشپس مختص کی گئی ہیں۔












