بدھ , 9 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

خبردار! یہ دوائیں خطرناک قرار، محکمہ صحت نے فوری استعمال روکنے کی ہدایت جاری کر دی

2 مہینے پہلے
A A
Warning! These medicines declared dangerous; the Health Department has issued a directive to immediately stop their use.
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) اگر آپ یا آپ کے اہلِ خانہ اینٹی بائیوٹک، الرجی، معدے کی دوا یا کوئی انجیکشن باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں تو یہ اطلاع آپ کے لیے نہایت اہم ہے۔ پنجاب میں جعلی اور غیر معیاری ادویات کی موجودگی کے بعد محکمہ صحت نے عوام کے لیے ہنگامی انتباہ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ صحت پنجاب نے 12 مختلف ادویات اور طبی مصنوعات کے مخصوص بیچز کو مشکوک قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف الرٹ جاری کیا ہے۔

ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی رپورٹ کے مطابق معروف اینٹی بائیوٹک ایزومیکس کے بعض بیچز جعلی پائے گئے ہیں، جبکہ معدے کے علاج میں استعمال ہونے والی زوپینٹ دوا کے کچھ بیچز بھی ٹیسٹ میں غیر معیاری یا جعلی ثابت ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ الرجی کے علاج میں استعمال ہونے والی پانچ مختلف کمپنیوں کی ادویات معیار پر پوری نہیں اتریں۔ اسی طرح خون کی کمی کے مریضوں کو لگایا جانے والا ایک اہم انجیکشن بھی مقررہ معیار پر پورا نہیں اتر سکا۔

مزید برآں، ہومیوپیتھک دوا بیلاڈونا میں خطرناک مقدار میں اسٹرائیڈ کی موجودگی سامنے آئی، جبکہ ڈرموٹین فیس وائٹننگ کریم میں بھی ملاوٹ کی تصدیق ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فضائی آلودگی اور مردانہ بانجھ پن

محکمہ صحت نے ہدایت کی ہے کہ ان تمام ادویات اور طبی مصنوعات کے متاثرہ بیچز فوری طور پر مارکیٹ سے واپس لیے جائیں، ان کی فروخت بند کی جائے اور استعمال سے گریز کیا جائے۔ اس حوالے سے اسپتالوں، ڈاکٹروں، فارماسسٹ اور میڈیکل اسٹورز کو بھی ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

اگر آپ یا آپ کے کسی عزیز کے زیرِ استعمال دوا ان میں شامل ہے تو فوری طور پر اس کا بیچ نمبر چیک کریں اور اپنے معالج یا مستند فارماسسٹ سے مشورہ ضرور کریں۔ تصدیق کے بغیر ایسی دوا کا استعمال جاری رکھنے سے گریز کریں۔

موضوعات : #medicinebanhealth
ShareSend

متعلقہ خبریں

برطانیہ میں غلامی کا شکار ورکرز کو بڑی سہولت، ویزا پابندی ختم
تازہ ترین

برطانیہ میں غلامی کا شکار ورکرز کو بڑی سہولت، ویزا پابندی ختم

4 ستمبر , 2026
Significant progress in the treatment of pancreatic cancer
تازہ ترین

لبلبے کے سرطان کے علاج میں اہم پیش رفت

24 اگست , 2026
US cricketer Bodugum Akhilesh Reddy banned for 8 years.
تازہ ترین

امریکی کرکٹر بودوگم اکھیلیش ریڈی پر 8 سال کی پابندی

3 اگست , 2026
US financial support for global health and humanitarian aid resumes.
تازہ ترین

امریکا کی عالمی صحت اور انسانی امداد کیلئے مالی معاونت دوبارہ شروع

3 اگست , 2026
What is the best time to eat dates
تازہ ترین

کھجور کھانے کا بہترین وقت کون سا ہے؟

30 جولائی , 2026
Increased use of artificial sweeteners is harmful to health
تازہ ترین

مصنوعی مٹھاس کا بڑھتا استعمال صحت کیلئے نقصان دہ

23 جولائی , 2026
اگلی خبر
نیشنل سیونگز اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی

نیشنل سیونگز اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ مریم نواز بیٹی کی گریجویشن کی تکمیل پر شکر گزار

وزیراعلیٰ مریم نواز بیٹی کی گریجویشن کی تکمیل پر شکر گزار

8 ستمبر , 2026
بابراعظم ٹیسٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں سے لاعلم

بابراعظم ٹیسٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں سے لاعلم

8 ستمبر , 2026
پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، سعودی خودمختاری کی حمایت کا اعادہ

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، سعودی خودمختاری کی حمایت کا اعادہ

8 ستمبر , 2026
وزیراعظم سے اٹلی کے نئے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

وزیراعظم سے اٹلی کے نئے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

8 ستمبر , 2026
فرانس اور جرمنی کا مشترکہ جنگی طیارہ منصوبہ ختم

فرانس اور جرمنی کا مشترکہ جنگی طیارہ منصوبہ ختم

8 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔