واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی ختم ہو گئی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کو خط لکھ دیا۔
امریکی صدر نے لکھا امریکی حکومت پائیدار امن کی کوشش کر رہی ہے،جنگ بھی جاری رہ سکتی ہے۔ ایران سے 28 فروری کو جو مسلح کشیدگی شروع ہوئی تھی وہ اب ختم ہو چکی ہے ،ممکن ہے یہ تنازعہ ابھی مکمل طور پر حل نہ ہوا ہو ۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ سے متعلق ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے کی چھٹی کوشش ناکام
ماہرین کا کہناہے خطے میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کے باوجود ایسا مؤقف اختیار کرنے سے ٹرمپ انتظامیہ جنگ کے لیے کانگریس سے منظوری حاصل کرنے کی مجبوری سے بچ سکے گی۔












