واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) جنگ سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے کی ڈیموکریٹس کی چھٹی کوشش بھی مسترد ہو گئی۔
امریکی کانگریس میں قرارداد سینتالیس کے مقابلے میں پچاس ووٹوں سے ناکام ہو گئی ،ڈیموکریٹس کا کہنا ہے ایران جنگ پر ووٹنگ کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران جنگ ختم ہو چکی ،ٹرمپ انتظامیہ کا دعویٰ
امریکی حکام کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ اپریل میں جنگ بندی کے باعث ختم ہو گئی ،اب جنگ کیلئے کانگریس سے منظوری کی ضرورت نہیں ،امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کا کہناہے جنگ کب ختم ہو گی ،یہ فیصلہ وائٹ ہاؤس کرے گا، ایران جنگ قانونی ڈیڈ لائن کے باوجود بھی جاری رہ سکتی ہے ،جنگ میں وقفہ ساٹھ روز کی قانونی مدت غیر موثر بنا دیتا ہے۔












