کراچی ( پاک ترک نیوز) پاکستان میں منکی پاکس کا مرض پھیلنے لگا،کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے ۔
ایم ایس سندھ انفکشنز ڈیزیز اسپتال نے بائیس سالہ نوجوان میں مرض کی تصدیق کر دی ،نوجوان کا تعلق کراچی کے علاقے بفرزون سے ہے۔
رواں سال کا پہلا کیس جنوری میں رپورٹ ہوا تھا،۔کراچی کے بعد لاہور میں بھی پندرہ سالہ لڑکے میں منکی پاکس کی تصدیق ہو گئی ،متاثرہ لڑکا میو ہسپتال میں زیر علاج ہے .لاہور میں رواں برس رپورٹ ہونے والے منکی پاکس مریضوں کی تعداد 26 ہوگئی۔












