ہفتہ , 17 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

بوئنگ ہر ماہ کتنے مسافر طیارے بنا رہا ہے؟

43 منٹس پہلے
A A
How many passenger aircraft is Boeing manufacturing each month
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) فضائی دنیا میں ایک ایسی دوڑ جاری ہے جس میں جیت صرف طیارے بنانے سے نہیں، بلکہ وقت پر طیارے فراہم کرنے سے بھی طے ہوگی! دنیا کی دو بڑی طیارہ ساز کمپنیاں، بوئنگ اور ایئربس، آرڈرز پورے کرنے کے لیے اپنی پیداواری صلاحیت بڑھا رہی ہیں۔ بوئنگ نے چوتھی اسمبلی لائن بھی فعال کر دی، لیکن سوال یہ ہے کہ کیا کمپنی ہر ماہ 70 طیارے بنانے کا اپنا خواب پورا کر پائے گی؟ اور کیا ایئربس کو پیچھے چھوڑنا ممکن ہوگا؟ دیکھیے یہ خصوصی رپورٹ!

دنیا بھر کی فضائی کمپنیوں کو نئے مسافر طیاروں کی ضرورت ہے، آرڈرز کی طویل قطاریں لگی ہیں، لیکن طیاروں کی تیاری اور بروقت فراہمی دونوں کمپنیوں کے لیے بڑا امتحان بن چکی ہیں۔امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے لیے یہ مقابلہ محض کاروبار نہیں، بلکہ اپنی ساکھ اور مالی مستقبل بحال کرنے کی جنگ بھی ہے!اعداد و شمار دیکھیے، 2026 کے پہلے آٹھ ماہ میں بوئنگ نے 737 خاندان کے 320 طیارے فراہم کیے، یعنی اوسطاً ہر ماہ 40 طیارے۔ کمپنی کا فوری ہدف 47 طیارے ماہانہ فراہم کرنا، جبکہ 2027 میں اس تعداد کو بڑھا کر 52 تک پہنچانا ہے۔لیکن اصل سنسنی خیز ہدف اس سے بھی بڑا ہے! بوئنگ طویل مدت میں ہر ماہ 70 طیارے تیار کرنے کے امکان کا جائزہ لے رہی ہے۔ اگر ایسا ممکن ہوا تو کمپنی کی پیداواری صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔اسی منصوبے کے تحت جولائی 2026 میں ایورٹ میں چوتھی اسمبلی لائن فعال کی گئی، جس پر تقریباً ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ بوئنگ کے 737 طیارے رینٹن کے روایتی پیداواری مرکز سے باہر بھی تیار کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی رکن کانگریس الہان عمر کے خلاف تحقیقات ،ملک بدری کا امکان

ہرگز نہیں! انجنوں کی کمی، طیاروں کے پروں کی تیاری میں سست رفتاری اور پرزوں کی فراہمی میں رکاوٹیں اب بھی بوئنگ کی رفتار محدود کر رہی ہیں۔ کمپنی کے سربراہ بھی اعتراف کر چکے ہیں کہ پیداوار کو مطلوبہ سطح پر مستحکم کرنا توقع سے زیادہ مشکل ثابت ہو رہا ہے۔دوسری جانب یورپی حریف ایئربس بھی میدان میں پیچھے نہیں۔ 2026 کے پہلے آٹھ ماہ میں ایئربس نے اے 320 خاندان کے 369 طیارے فراہم کیے، یعنی تقریباً 46 طیارے ماہانہ، جبکہ بوئنگ کی اوسط 40 طیارے ماہانہ رہی۔

اب مقابلہ صرف یہ نہیں کہ کون زیادہ طیارے بناتا ہے، بلکہ یہ بھی ہے کہ کون کم وقت میں، زیادہ تعداد میں اور قابلِ اعتماد انداز میں طیارے فراہم کر سکتا ہے۔ بوئنگ کی نئی اسمبلی لائن اس دوڑ میں اہم قدم ہے، لیکن 70 طیارے ماہانہ کا خواب پورا کرنے کے لیے کمپنی کو پیداواری رکاوٹوں پر قابو پانا ہوگا۔

موضوعات : Boeingpassengerplane
ShareSend

متعلقہ خبریں

Boeing's $20 billion contract to develop a sixth-generation advanced fighter jet for the US Navy.
تازہ ترین

بوئنگ کا امریکی بحریہ کیلئے چھٹی نسل کا جدید جنگی طیارہ تیار کرنے کا 20ارب ڈالر کا معاہدہ

12 اکتوبر , 2026
ترکیہ میں مسافر طیارے میں بم کی افواہ ، جہاز کی ہنگامی لینڈنگ
تازہ ترین

ترکیہ میں مسافر طیارے میں بم کی افواہ ، جہاز کی ہنگامی لینڈنگ

6 اکتوبر , 2026
بوئنگ اسٹار لائنر کی بغیر انسانوں کے واپسی جنوری 2027 تک متوقع
تازہ ترین

بوئنگ اسٹار لائنر کی بغیر انسانوں کے واپسی جنوری 2027 تک متوقع

30 ستمبر , 2026
No government loan or guarantee for PIA's new aircraft, Finance Ministry
تازہ ترین

پی آئی اے کے نئے طیاروں کے لیے سرکاری قرض یا ضمانت نہیں دی جائے گی، وزارت خزانہ

29 ستمبر , 2026
فرانس اور جرمنی کا مشترکہ جنگی طیارہ منصوبہ ختم
تازہ ترین

فرانس اور جرمنی کا مشترکہ جنگی طیارہ منصوبہ ختم

8 ستمبر , 2026
What will replace the Boeing 747 The race for modern aircraft intensifies.
تازہ ترین

بوئنگ 747 کی جگہ کون لے گا؟ جدید طیاروں کی دوڑ تیز

7 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Pakistan's textile exports rise by 5.26%, exceeding $5 billion in the first quarter.

پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں 5.26 فیصد اضافہ، پہلی سہ ماہی میں 5 ارب ڈالر سے تجاوز

یہ بھی پڑھیں

This is not spoils of war from which you can claim a share—Talal Chaudhry criticizes Maulana Fazl-ur-Rehman.

یہ کوئی مالِ غنیمت نہیں کہ آپ کو حصہ مل جائے، طلال چوہدری کی مولانا فضل الرحمان پر تنقید

17 اکتوبر , 2026
How can you improve the quality of calls and internet on your mobile phone

موبائل فون پر کال اور انٹرنیٹ کا معیار کیسے بہتر بنائیں؟

17 اکتوبر , 2026
Pakistan's textile exports rise by 5.26%, exceeding $5 billion in the first quarter.

پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں 5.26 فیصد اضافہ، پہلی سہ ماہی میں 5 ارب ڈالر سے تجاوز

17 اکتوبر , 2026
How many passenger aircraft is Boeing manufacturing each month

بوئنگ ہر ماہ کتنے مسافر طیارے بنا رہا ہے؟

17 اکتوبر , 2026
US Congresswoman Ilhan Omar under investigation, possible deportation

امریکی رکن کانگریس الہان عمر کے خلاف تحقیقات ،ملک بدری کا امکان

17 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔