اتوار , 27 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

اے آئی کی غلطی،امریکا چین آمنے آ گئے

60 منٹس پہلے
A A
AI error US and China face off.
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) سوچیے۔۔۔ اگر جنگ کا بٹن انسان کے ہاتھ میں نہ ہو بلکہ ایک ایسی مشین کے ہاتھ میں ہو جو غلطی بھی کرسکتی ہے اور جھوٹا دعویٰ بھی پیدا کرسکتی ہے۔۔۔ تو کیا ہوگا؟امریکا اور چین جیسی دو بڑی طاقتوں کے درمیان کشیدگی میں مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ایک غلط تجزیے نے خطرناک سوالات اٹھا دیے ہیں۔ایک ایسی رپورٹ سامنے آئی جس میں ایک چینی بحری جہاز کے سامان کو ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری سے جوڑا گیا۔۔۔ لیکن بعد میں رپورٹ کے درست ہونے پر ہی سوال اٹھ گئے۔

رات کا وقت۔۔۔ سمندر میں ایک چینی بحری جہاز۔۔۔امریکی نگرانی سخت۔۔۔اور اچانک ایک اطلاع موصول ہوتی ہے کہ جہاز میں ایسا سامان موجود ہے جو ایران کے لیے ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال ہوسکتا ہے۔یہ معمول کی اطلاع نہیں تھی۔۔۔اگر الزام درست ہوتا تو معاملہ براہِ راست امریکا، چین اور ایران تک جا پہنچتا۔ رپورٹ کی بنیاد پر کارروائی کی تیاری شروع ہوئی۔۔۔لیکن عین وقت پر ایک افسر نے رپورٹ کے انداز اور معلومات پر سوال اٹھا دیا۔تحقیقات ہوئیں تو معاملہ مزید حیران کن نکلا۔۔۔رپورٹ مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی تھی، اور مشین نے عام سامان کی تشریح کرتے ہوئے ایسے نتائج اخذ کیے جو حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات کے مثبت نتائج، امریکا اور چین میں تجارتی معاہدہ

یعنی جس اطلاع کو جنگی خطرہ سمجھا جا رہا تھا۔۔۔وہ ممکنہ طور پر مصنوعی ذہانت کی غلط تشریح تھی۔اب ذرا ایک لمحے کے لیے سوچیں۔۔۔اگر ایسی رپورٹ پر کارروائی ہوجاتی تو؟ایک چینی جہاز روکا جاتا۔۔۔چین اسے حملہ سمجھ سکتا تھا۔۔۔جوابی کارروائی ہوسکتی تھی۔۔۔اور پھر ایک غلط مشینی تجزیہ ایک بڑے عالمی تصادم کا سبب بن سکتا تھا۔

یہی وجہ ہے کہ مصنوعی ذہانت کے فوجی استعمال پر دنیا بھر میں سوالات اٹھ رہے ہیں۔اگر مشین غلط شناخت کرے۔۔۔غلط ہدف تجویز کرے۔۔۔یا نامکمل معلومات سے خطرناک نتیجہ نکالے۔۔۔تو آخری فیصلہ کون کرے گا؟

موضوعات : aimistake
ShareSend

متعلقہ خبریں

17-year-old youth arrested for asking AI how to poison his father.
تازہ ترین

اے آئی سے باپ کو زہر دینے کا طریقہ پوچھنے والا 17 سالہ نوجوان گرفتار

24 ستمبر , 2026
China is expanding cooperation with Pakistan in weather forecasting and artificial intelligence.
تازہ ترین

چین پاکستان میں موسمیاتی پیش گوئی اور مصنوعی ذہانت کے تعاون کو وسعت دے رہا ہے

8 ستمبر , 2026
AI's entry into brain surgery
تازہ ترین

دماغ کی سرجری میں اے آئی کی انٹری

2 ستمبر , 2026
لاہور ،ٹریفک وارڈن کی غلطی شہری کی جان لے گئی
پاکستان

لاہور ،ٹریفک وارڈن کی غلطی شہری کی جان لے گئی

1 ستمبر , 2026
پاکستان میں 2035 تک خطے کا مصنوعی ذہانت مرکز بننے کا ہدف
تازہ ترین

پاکستان میں 2035 تک خطے کا مصنوعی ذہانت مرکز بننے کا ہدف

28 جولائی , 2026
Rising popularity of Chinese artificial intelligence models among US companies.
تازہ ترین

امریکی کمپنیوں میں چینی مصنوعی ذہانت کے ماڈلز کی مقبولیت میں اضافہ

8 جولائی , 2026

یہ بھی پڑھیں

AI error US and China face off.

اے آئی کی غلطی،امریکا چین آمنے آ گئے

27 ستمبر , 2026
Is it 'Bili Bili's' turn after YouTube Create an account from Pakistan without a VPN.

یوٹیوب کے بعد بلی بلی کی باری؟ پاکستان سے بغیر وی پی این اکاؤنٹ بنائیں

27 ستمبر , 2026
ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات کے مثبت نتائج، امریکا اور چین میں تجارتی معاہدہ

ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات کے مثبت نتائج، امریکا اور چین میں تجارتی معاہدہ

27 ستمبر , 2026
محمد رضوان کا این سی سی آئی اے سے عدم تعاون تحقیقات میں تاخیر کا باعث بننے لگا

محمد رضوان کا این سی سی آئی اے سے عدم تعاون تحقیقات میں تاخیر کا باعث بننے لگا

27 ستمبر , 2026
سائبر کرائم کرنے والے کو قانون کی گرفت میں لانا ہے،محسن نقوی

سائبر کرائم کرنے والے کو قانون کی گرفت میں لانا ہے،محسن نقوی

27 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔