واشنگٹن (پاک ترک نیوز )امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اینوڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جینسن ہوانگ مبینہ چینی جاسوس سے تعلقات کے اسکینڈل کے بعد مستعفی ہوگئے۔
کمپنی کے مطابق نئے سربراہ کی تقرری تک چیف فنانشل آفیسر کولیٹ کریس عبوری چیف ایگزیکٹو کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی، جبکہ کمپنی کے بورڈ نے سابق سی ای او ہاروی جونز کو پہلا باقاعدہ چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔
63 سالہ جینسن ہوانگ کمپنی کے شریک بانی اور بڑے حصص داروں میں شامل ہیں۔ وہ مستعفی ہونے کے بعد بورڈ آف ڈائریکٹرز سے بھی الگ ہو جائیں گے۔
ان پر حالیہ دنوں میں ایک چینی کاروباری خاتون سے تعلقات کے حوالے سے سوالات اٹھائے گئے تھے، جس پر امریکی حکام کو چین کے لیے جاسوسی کرنے کا شبہ بتایا گیا ہے۔
اس معاملے پر کمپنی کے بورڈ نے رواں ماہ بیرونی قانونی ماہرین کی معاونت سے تحقیقات بھی شروع کی تھیں کہ آیا جینسن ہوانگ کسی غیر ملکی خفیہ کارروائی کا نشانہ بنے تھے یا نہیں۔
جینسن ہوانگ کی علیحدگی سے امریکی چپ برآمدی پالیسی بھی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ وہ چین کی بڑی منڈی تک رسائی برقرار رکھنے کے حامی رہے ہیں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ان کے قریبی تعلقات بھی رہے ہیں۔
دوسری جانب امریکی اخبار کی رپورٹ میں جینسن ہوانگ کے کمپنی کی نائب صدر کمبرلی پاول کے ساتھ مبینہ تعلقات کا دعویٰ بھی سامنے آیا ہے۔










