واشنگٹن (پاک تر ک نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات کے بعد امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاملات میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔
امریکا اور چین ایک دوسرے کی اشیا پر عائد محصولات میں کمی کرنے پر متفق ہوگئے، جبکہ چین سے 30 ارب ڈالر مالیت کی غیر حساس اشیا کی درآمد و برآمد پر زیادہ موافق محصولات پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔
معاہدے کے تحت چین آئندہ دو برس کے دوران امریکا سے ایک کروڑ میٹرک ٹن کوئلہ خریدے گا۔
دونوں ممالک نے مصنوعی ذہانت سے متعلق چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سپر انٹیلی جنس مذاکرات کے قیام پر بھی اتفاق کیا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ نومبر میں چین کا دورہ کریں گے۔











