جمعہ , 16 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

مصنوعی ذہانت کے باعث بے روزگاری کا خدشہ ،نوکریاں ختم ہوں گی، حکومتیں پیسے بانٹیں گی؟

57 منٹس پہلے
A A
Fears of unemployment due to artificial intelligence will jobs disappear, and will governments distribute money
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) ذرا تصور کریں ۔۔۔آپ کے پاس کوئی اضافی کام نہیں، آمدن بڑھانے کی کوئی فکر نہیں، لیکن ہر ماہ آپ کے اکاؤنٹ میں ہزاروں ڈالر آ رہے ہیں! امریکا میں ایک خاتون کو پورے ایک سال تک ہر ماہ تیرہ سو تیس ڈالر دیے گئے، وہ بھی بغیر کسی شرط کے! مگر کیا مفت رقم واقعی زندگی بدل سکتی ہے؟ یا مصنوعی ذہانت انسانوں سے روزگار چھیننے کے بعد انہیں پیسے دے کر خاموش کر دے گی؟ دنیا بھر میں ایک نئی بحث چھڑ چکی ہے!

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سانتا کروز میں پینتیس سالہ میکول ویکس کو دسمبر دو ہزار چوبیس میں ایک فون کال موصول ہوئی۔۔۔ خبر ایسی کہ سن کر زندگی بدلنے کی امید جاگ اٹھی!ایک سال تک ہر ماہ تیرہ سو تیس ڈالر! نہ خرچ کرنے کی پابندی، نہ رقم استعمال کرنے کا کوئی خاص طریقہ!گھروں کی صفائی کا جزوقتی کام کرنے والی، اکیلی ماں میکول کے لیے یہ رقم نئی شروعات کی امید تھی۔۔۔ لیکن حقیقت یہ بھی ہے کہ پیسہ ملنے سے زندگی کے تمام مسائل خودبخود ختم نہیں ہوتے! یہ صرف ایک خاتون کی کہانی نہیں۔۔۔ بلکہ مستقبل کی معیشت کا ایک بڑا تجربہ ہے!ایلون مسک، سیم آلٹمین اور مصنوعی ذہانت کے شعبے کی دوسری اہم شخصیات بھی اس تصور کی حمایت کر چکی ہیں کہ اگر جدید ٹیکنالوجی انسانوں کی ملازمتیں ختم کرتی ہے تو لوگوں کو براہ راست رقم فراہم کرنا بے روزگاری کے اثرات کم کرنے کا ایک راستہ ہو سکتا ہے۔مگر سوال یہ ہے۔۔۔ جب مشینیں کام کریں گی تو انسانوں کا خرچ کون اٹھائے گا؟

یہ بھی پڑھیں: چین نے سونے کی درآمد کے تمام ریکارڈ توڑ دیے، ڈالر پر انحصار کم کرنے کی کوشش

امریکا کی سلیکون ویلی میں اس سوال کا جواب تلاش کرنے کے لیے عملی تجربات بھی جاری ہیں!گوگل نے دو ہزار بائیس میں سان فرانسسکو کے علاقے میں بنیادی آمدن کے چھ منصوبوں کے لیے پانچ کروڑ ڈالر فراہم کیے۔ ان منصوبوں میں شامل سیکڑوں افراد کو ہر ماہ تقریباً ایک ہزار ڈالر دیے جا رہے ہیں، جبکہ ماہرین ان کی زندگیوں پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔حامیوں کا دعویٰ ہے کہ براہ راست مالی مدد غربت کم کرنے اور زندگی کا معیار بہتر بنانے میں مدد دے سکتی ہے۔۔۔ لیکن مخالفین خبردار کرتے ہیں کہ بغیر کسی شرط کے رقم دینے سے کام کرنے کی ترغیب متاثر ہونے کا خدشہ بھی موجود ہے۔

اب دنیا ایک ایسے موڑ پر کھڑی ہے جہاں مصنوعی ذہانت صرف کام کرنے کا طریقہ نہیں بدل رہی۔۔۔ بلکہ روزگار، آمدن اور انسانی مستقبل کے بارے میں بنیادی سوال اٹھا رہی ہے!کیا آنے والے وقت میں تنخواہ کمانے کے بجائے ہر ماہ رقم ملنا معمول بن جائے گا؟ یا مفت پیسوں کا یہ تجربہ صرف ایک عارضی سہارا ثابت ہوگا؟

موضوعات : aiartificalintelegencejobs
ShareSend

متعلقہ خبریں

Google introduces new experimental tool to make games easier with the help of AI
تازہ ترین

اے آئی کی مدد سے گیم بنانا آسان، گوگل کا نیا تجرباتی ٹول متعارف

8 اکتوبر , 2026
China establishes new military academies to prepare for drone and artificial intelligence warfare
تازہ ترین

چین میں ڈرون اور مصنوعی ذہانت کی جنگی تیاری کے لیے نئی فوجی درسگاہیں قائم

5 اکتوبر , 2026
Dangerous vulnerability revealed in Meta's artificial intelligence system Muse
تازہ ترین

میٹا کے مصنوعی ذہانت نظام میوز میں خطرناک کمزوری کا انکشاف

29 ستمبر , 2026
AI error US and China face off.
تازہ ترین

اے آئی کی غلطی،امریکا چین آمنے آ گئے

27 ستمبر , 2026
17-year-old youth arrested for asking AI how to poison his father.
تازہ ترین

اے آئی سے باپ کو زہر دینے کا طریقہ پوچھنے والا 17 سالہ نوجوان گرفتار

24 ستمبر , 2026
China is expanding cooperation with Pakistan in weather forecasting and artificial intelligence.
تازہ ترین

چین پاکستان میں موسمیاتی پیش گوئی اور مصنوعی ذہانت کے تعاون کو وسعت دے رہا ہے

8 ستمبر , 2026
اگلی خبر
The England cricket team has arrived in Pakistan; the triangular ODI series will begin on October 18.

انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی، ون ڈے سہ ملکی سیریز 18 اکتوبر سے شروع ہوگی

یہ بھی پڑھیں

Proposal to send citizens to Europe in exchange for hosting Afghan refugees rejected; Kyrgyzstan gives a firm response.

افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کے بدلے شہری یورپ بھیجنے کی تجویز مسترد، کرغزستان کا دوٹوک جواب

16 اکتوبر , 2026
World Food Day Maryam Nawaz pays tribute to farmers; announces the establishment of ten more 'Agri Malls' in Punjab.

عالمی یوم خوراک، مریم نواز کا کسانوں کو خراج تحسین، پنجاب میں مزید دس ایگری مال قائم کرنے کا اعلان

16 اکتوبر , 2026
17 people killed and 333 injured in Houthi attacks on Saudi Arabian airports, says Saudi-led coalition forces.

سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر حوثی حملوں میں 17 افراد جاں بحق، 333 زخمی ہوئے ،سعودی اتحادی فوج

16 اکتوبر , 2026
Nawaz Sharif's vehicles vandalized for the third time in London

لندن میں نواز شریف کی گاڑیوں پر تیسری بار توڑ پھوڑ

16 اکتوبر , 2026
Extension in the deadline for filing income tax returns

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

16 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔