فجیرہ (پاک ترک نیوز )متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہوگئے۔
اماراتی وزارت داخلہ کے مطابق حادثے میں 18 گاڑیاں اور 5 ٹرک متاثر ہوئے، حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں صورتحال سے نمٹنے اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔






