تہران ( پاک ترک نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کہتے ہیں پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششوں سے اہم پیشرفت سامنے آئی۔ بعض منجمد ایرانی اثاثوں کی بحالی پر اتفاق کر لیا گیا۔
عباس عراقچی نے کہا ایران کی تیل اور پیٹروکیمیکل برآمدات میں رعایتیں دی گئی ہیں آبنائے ہرمز پر بحری ناکہ بندی ختم کر دی گئی۔ایران کے لیے بڑے تعمیر نو اور ترقیاتی منصوبے کے آغاز پر اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا ،ایران میں حتمی معاہدے کیلئے60روزہ روڈ میپ قائم کرنے پر اتفاق
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا اقدامات کے تفصیلی مراحل آئندہ مذاکرات میں طے ہوں گے۔ لبنان میں ڈی کنفلیکشن سیل معاہدے پر عملدرآمد کا پہلا بڑا امتحان ہوگا۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا مذاکراتی وفد کا کام مکمل ہو گیا ۔ تکنیکی ٹیمیں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے ضروری امور پر عملدرآمد پر کام جاری رکھیں گی۔












